کیا رانا شہباز احمد خان تھک چکے ہیں ؟

تحریر علی امجد چوہدری

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رانا شہباز احمد خان ایم پی اےاور میاں آصف کاٹھیہ ایم پی اے سے ملاقات سے قبل میرا خیال تھا کہ دو سال پر مشتعمل طویل جدو جہد پولیس کے چھاپوں انتخابات میں شدید دباؤ مقدمات انتظامیہ کی بے اعتنائی کے بعد تحریک انصاف کے یہ دونوں ایم پی ایز تھک چکے ہونگے تحریک انصاف سے دوری کا سوچ رہے ہونگے مایوس ہونگے یہی اندازہ لگانے کے لیئے یہ چبھتا ہوا سوال میں نے ان دونوں سے کیا بھی سوال کے بعد میری نظریں ان کے الفاظ کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کے تاثرات پر بھی تھیں میں اپنے طور پر یہ اندازہ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ کیا ان کے پر اعتماد الفاظ کے ساتھ ان کی face reading مطابقت بھی رکھتی ہے یا نہیں مگر میری توقعات کے عین برعکس یہ determined تھے یہ طویل صبر آزما مشکلات کےباوجود تحریک انصاف کے وفادار بھی تھے اور عمران خان کے ساتھ جڑے رہنے کے حوالے سے پرعزم بھی پاکستان کی سیاست میں یہ مناظر انتہائی ناقابل یقین ہیں اسی لیئے تو آئینی ترامیم کے حوالے سے جب حزب اقتدار کے دعوے اور پھر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی تلاش کی خبریں دیکھتا ہوں تو نہ جانے کیوں حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھتے ہوئے قدم اطمینان دیتے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور اسی مضبوطی کی وجہ سے 63 A ریورس ہونے باوجود نمبر گیم حکومت سے پوری نہیں ہو رہی
علی امجد چوہدری