قائدین سنی علماء کونسل پاکستان
کے نام ایم تنویر ڈھلوں کا کھلا خط

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
گزارشات بخدمت
امام اہلسنت حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ تعالی، سربراہ سنی علماء کونسل
جرنیل اہل سنت علامہ مولانا اورنگزیب فاروقی حفظہ اللہ تعالی صدر سنی علماء کونسل
قائد پنجاب حضرت مولانا طاہر اشرف حفظہ اللہ تعالی،
مرکزی ترجمان حضرت مولانا مفتی عبدالوحید جلالی صاحب حفظہ اللہ تعالی و جملہ صوبائی صدور صاحبان
جماعتی اندرونی خلفشار اور تنظیمی ڈھانچے کا نہ ہونا کارکنان کے لیے پریشانی کا سبب ہے
جماعت کی رکنیت سازی کا نہ ہونا،انتخابات کا عدم انعقاد اور محض جلسوں تک محدود ہوجانا بھی ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے
کارکنان کا تربیتی امور سے نا آشنا ہونا اور تربیتی نشستوں سے بالکل لا تعلق رہنا بھی جماعت کی کمزوری کا سبب ہے
موجودہ دور میں کسی ایجنڈے کی ترغیب،ترویج اور تبلیغ و اشاعت میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا ایک بڑا کردار ہے جس سے عمومی طور پر سیاسی جماعتیں بھرپور اور منظم انداز میں فائدہ اٹھا رہی ہیں
چند ایک مذہبی جماعتوں کے کارکنان بھی اپنی جماعتوں کے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس میں ہماری جماعت بھی شامل ہے
مگر
اس فورم پر کسی تنظیمی ڈھانچے کی عدم موجودگی اور ہدایات کے بغیر ہر کارکن بے مہار اونٹ کی طرح اپنی سمت آپ متعین کیے ہوئے ہے جو جماعت کے لیے غیر موزوں اور بعض اوقات پریشانی کا سبب بھی بنتا ہے
گزارش کی جاتی ہے کہ تمام ڈویژن ،اضلاع،تحصیلوں اور ٹاؤنز سے یونٹ تک کو تربیتی نشستوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کی جائیں
اس کے بعد رکنیت سازی اور انتخابات کا اعلان کیا جائے
جماعت کے تمام شعبوں میں تنظیمی طور پر قابل اور ماہر افراد متعین کیے جائیں
جماعت کی بنیاد میں چونکہ عدم تشدد اور آئینی و قانونی جدوجہد کا اصول موجود ہے لہذا متشدد ،غیر آئینی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور جماعت کے دستور کی خلاف ورزی کے مرتکب فرد کو (اگر کوئی ہے) تو راہ راست پر آنے اور کلی طور پر جماعت کی غیر مشروط اتباع اور قیادت کے احترام اور تابعداری کا حکم دیا جائے ورنہ بلا تفریق حسب و نسب جماعت سے فارغ کیا جائے
جماعت سے ناراض اور اور باغی افراد کے لیے اگر وہ غیر مشروط جماعتی حمایت و تابعداری کا اعلان کریں تو عام معافی کا اعلان کرکے انہیں واپس لیا جائے
تمام اضلاع کو مناسب فنڈنگ کے احکامات کے بعد جماعتی لٹریچر چھپوا کر جماعتی منشور کو شائع کیا جائے
جماعتی موجودہ دستور کی اشاعت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے
جماعت کو مؤرخ اسلام علامہ فاروقی رحمہ اللہ کے دور قیادت کی طرح تمام شعبہ ہائے زندگی میں متعارف کروانے اور باقاعدہ تنظیمی ڈھانچے بنانے میں کردار ادا کیا جائے
اللہ ہمیں مشن و دستور کے مطابق جماعتی کوشش کی توفیق بخشے
✍️
خیر اندیش
خاکپائے غلامان صحابہؓ و اہلِبیتؓ محمد تنویر ڈھلوں










