سولر سکینڈل کا صدمہ اور جوان کی موت
تحریر: حبیب منظر

انتہائی افسوس ناک خبر ہے کہ احمدپورسیال شہر میں مشہور دودھ، دہی والے چوہدری بابر گجر دماغ کی شریان پھٹنے سے اس درفانی سے کوچ کر گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایک جاننے والے کا کہنا ہے ک
چوہدری بابر گجر
سولر پلیٹیں بکنگ سکینڈل میں بہت زیادہ ٹینشن میں تھے
آہ
چوہدری بابر گجر
افسوس انتہائی افسوس
سولر سکینڈل کے نتیجے میں احمدپورسیال کو ملنے والےصدمے
کسی کے حصے میں نوٹ آئے
کسی کے حصے میں فاقے آئے
کسی کے حصے میں قرضہ آیا
کسی کے حصے میں آئی فون آئے
کسی کے حصے میں قید و بند آئی
اور
کسی کے حصے میں جوانی کی موت آئی
جس جس نے احمدپورسیال میں سولر فراڈ پر پردہ ڈالا، کسی طرح بھی
چاہے ایجنٹ بن کر ، سہولت کار بن کر، نمبردار بن کر
یا کسی سرکاری سیاسی و سماجی عہدے کا اختیار رکھتے ہوئے اس سولر سکینڈل فراڈ کو روکنے کی بجائے ، اس فراڈ میں ملوث ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی بجائے
سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کی
بحیثیت ذمہ دار شہری ایسے تمام لوگ چوہدری بابر گجر کی موت کے ذمہ دار ہیں
اللہ پاک
چوہدری بابر گجر کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین
بشمول پولیس ، تحصیل و ضلعی انتظامیہ
ریاستی سلامتی کی تمام سیکورٹی ایجنسیز
تاجر رہنماؤں ، سیاسی و سماجی لیڈروں ، مذہبی قائدین ، تمام پریس کلبوں اور ان سے منسلک صحافیوں ، ماہرین قانون سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے
مرحوم چوہدری بابر گجر کی موت کئی خاموش سوالات چھوڑ گئی ہے کہ
اگر آپ لوگ اسی طرح بے حسی کا مظاہرہ کرتے رہے
معاشرتی ناانصافیوں پر خاموشی اختیار کرتے رہے
تو
آج چوہدری بابر گجر کا جنازہ تیار ہے
کل کو ایسے کسی صدمے سے دوچار ہو کر آپکی یا آپکے کسی عزیز کی باری بھی آ سکتی ہے
لہذا
اپنی معاشرتی ذمہ داریوں پر معاشرے کو لاوارث مت چھوڑیئے
# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808










