جنم بھومی سے محبت کا منفرد نام
چوہدری فاروق احمد میو

تحریر: حبیب منظر مہدی

سرزمین احمدپورسیال فاروق نگر کے عظیم فرزند چوہدری فاروق احمد میو جنہوں نے وطن عزیز میں پی ٹی سی ایل سمیت مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر فائز ہو کر قومی خدمات سر انجام دیں اور نیشنل ڈیفنس کمیشن سے بطور ٹیکنیکل آفیسر مدت ملازمت پوری ہونے پرچند ماہ قبل ریٹائر ہوئے ہیں

دھرتی ماں کا یہ ہونہار سپوت جس ڈیپارٹمنٹ میں رہا،
جس عہدے پہ ترقی کی
ہمیشہ اپنی جنم بھومی ، مادر علمی کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنے کے خواب دیکھتا رہا
کہ شہر کی
تاریکیوں کو روشنیوں میں کیسے بدلا جائے
علم کے دیپ کیسے روشن ہوں

چوہدری فاروق احمد میو نے
اپنے شہر کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کی
بغیر کسی کریڈٹ ، اشتہار بازی، نمود و نمائش کے
فقط جزبہ حب الوطنی کے تحت
اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی خاطر
اپنے ہم وطنوں
احمدپورسیال کے باسیوں کو خوشحال دیکھنے کیلئے
ان کی مشکلات کو آسانیوں میں بدلنے کیلئے خاموشی سے سماجی ویلفیئر کے اقدامات جاری رکھے

پبلک ویلفیئر کے متعدد منصوبے جن میں 2002 میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کی گرانٹ سے بجلی کی سکیمیں ، سابقہ ادوار کے ترقیاتی کاموں میں سولنگ نالیاں ،
جھال ٹوبیانوالی تا پل نجف راجباہ ایل تھری کے مغربی کنارے بائی پاس پر ابتدائی روڈ کی تعمیر جس کا افتتاح سابق ضلع ناظم صاحبزادہ سلطان حمید اور سابق ایم پی اے نجف عباس خان سیال مرحوم نے فاروق نگر کے مقام پر اپنے دست مبارک سے کیا
چوہدری فاروق احمد میو نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہ کر بھی
اپنے شہر ، اپنے لوگوں اور اپنی مٹی سے ہمیشہ محبت کی ،
جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ
خدمت خلق کے جذبے سے سر شار اس عبد خدا نے احمدپورسیال کی عوام کی فلاح و ترقی کیلئے
سٹیزن پورٹل پر 2020 میں
تجویز کردہ پروجیکٹ راجباہ L-3 سے ملحقہ 4 کلو میٹر لمبائی میں Lining از جھال ٹوبیانوالی تا پل سنگ والی اور نہر کے دونوں کناروں پر سٹریٹ لائٹس اور فٹ پاتھ بنانے کی درخواست کی
جس کی فزیبلٹی پر کام شروع کر دیا گیا اور محکمہ انہار پنجاب اس بارے چوہدری فاروق احمد میو کے رابطے میں رہا
اور پراگریس سے آگاہ کرتا رہا
اور آج یہ منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے

اس بارے چوہدری فاروق احمد میو کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل پر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت نصیب کی کہ اس طرح میں اپنی جنم بھومی کا قرض جو مجھ پر فرض تھا وہ ادا کر رہا ہوں
یقینا سماج کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہستیاں عظیم ہوتی ہیں
بلا شبہ
چوہدری فاروق احمد میو نہ صرف میو قوم کا بلکہ پورے احمدپورسیال شہر کا فخر ہیں

# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808