اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ محمد عرفان ہنجراء اور انتظامیہ
تحریر علی امجد چوہدری
محمد عرفان ہنجراء مظفر گڑھ کے اسسٹنٹ کمشنر ہیں یہ بہت بڑی تحصیل ہے بلکہ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں سے تین سے چار گنا بڑی ہے چکفرازی سے روہیلانوالی تک کوئی ایک سو پچاس ساٹھ کلومیٹر تک پھیلی ہوئی یہ تحصیل ملک کے کافی سارے اضلاع سے بڑی ہے اتنی بڑی تحصیل کی فیلڈ اور دفتر کو کنٹرول کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے یہاں بہت سارے اسسٹنٹ کمشنرز آئے مگر انتہائی زیادہ زمہ داری کی وجہ سے جلد ہی یہاں سے ٹرانسفر کرنے نسبتاً چھوٹی تحصیل میں منتقل ہوگئے اس کی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ یہاں مکمل نگرانی کے لیئے اپنا چین اور سکون مکمل طور پر برباد کرنا پڑتا ہے اور چلتے چلاتے یہ زمہ داری موجودہ اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجراء پر آ گئی ہے اور یہ اسے نبھانے کے لیئے کمربستہ بھی ہیں انہوں نے فوگ کے خلاف اتنی مستعدی دکھائی کہ مظفر گڑھ میں فوگ کے خطرناک اثرات سب سے کم رپورٹ ہوئے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ سے فیلڈ میں ریوینیو کے معاملات تک یہ غیر معمولی حد تک چوکس رہے اس کے ساتھ قابل زکر امر یہ بھی ہے کہ دفتر میں ان سے کام کی غرض کے لیئے جانے والے افراد بھی مایوس نہیں ہوئے یہ ایک طرف دفتری اوقات میں سائلین کے لیئے میسر تھے تو دوسری طرف فراغت کے اوقات میں بھی فیلڈ کی مصروفیات میں دکھائی دیئے اور یہ سب انتہائی ناقابل یقین تھا
بہرحال مظفر گڑھ تحصیل کی باگ دوڑ اس وقت ایک ایسے سربراہ کے ہاتھ میں ہے جو قائد اعظم کے فرمان کام کام اور کام پر مکمل یقین کرنے والے ہیں اور یہ ایک نیگ شگون بھی ہے اس وسیع و عریض تحصیل میں رہنے والے ہر شخص کے لیئے
علی امجد چوہدری










