ڈپٹی کمشنر جھنگ کی طرف سے امتیازرحمانی کے لیے پارس ایوارڈ کانعام۔مبارکباد کے پیغامات
احمدپورسیال( سٹارنیوز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر جھنگ کی طرف سے امتیازرحمانی کے لیے پارس ایوارڈ کانعام۔مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر صاحب کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ کے معلم شیخ امتیازاحمدرحمانی کو ان کی تعلیمی وادبی خدمات کے اعتراف میں “پارس ایوارڈ “پروفیسر سمیع اللہ قریشی مرحوم سیمینار، سالانہ مشاعرہ منعقدہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ، میں دیا گیا۔ایوارڈ کے ملنے پر امتیازرحمانی نے کہا یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، اس کیلئے میں ڈپٹی کمشنر جھنگ اور مرکزی صدر آل ٹیچرزالائنس صوفی محمدرمضان انقلابی سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ایوارڈ کے حصول پر ٹیچرز ایسوسی ایشن اورسماجی وعلمی شخصیات،مسعوداحمدیزدانی، چوہدری رضوان قدیر چیمہ،محمد ابوبکر میو جرنلسٹ، شاہد عزیز جرنلسٹ، ملک عرفان حیدر، محمد عمرفاروق، ضیغم عباس جنجیانہ سیال، چوہدری عامرعبداللہ، ملک عمران، شیخ محمد حسین، مظفرعلی لیاقت ودیگرز نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز













