ڈی پی او جھنگ کا غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

جھنگ(رائے منظوراحمدعابد) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے غیر قانونی، بوگس، اپلائیڈ فار، اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور غیر قانونی نمبر پلیٹس مجرمانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی، غیر نمونہ، یا واضح نمبر نہ رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی۔ قانون کے مطابق ایکسائز نمونے کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے شہریوں کو چالان نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ رائے منظور احمد عابد