عیسی خیل کی پوری تحصیل بشمول ونجاری،کمرمشانی اورگرونواح میں شدیددھندکاراج۔نظام زندگی شدید متاثر۔حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ونجاری(اللہ نوازخان)عیسی خیل کی پوری تحصیل بشمول ونجاری،کمرمشانی اورگرونواح میں شدیددھندکاراج۔نظام زندگی شدید متاثر۔حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق عیسی خیل کی پوری تحصیل بشمول ونجاری،کمرمشانی اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے۔چند فٹ کے فاصلےپر بھی کچھ نظر نہیں آتا۔شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو چکا ہے۔دھند کی زیادتی کی وجہ سےحادثات کا خطرہ ہےاور مالی وجانی نقصان ہو سکتا ہے۔ضروری ہے کہ حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔روڈپرچلنےوالی گاڑیوں کی لائٹس آن رکھنی چاہیے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔دیہاڑی دار مزدور بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں،کیونکہ ان کا کام دھند کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔ملازمین بھی اپنے دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔دھند سے سردی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے،ضروری ہے کہ بیمار اور چھوٹے بچوں کو تو خصوصی طور پرگرم ماحول میں رکھا جائے،تاکہ سردی اور اس سے ہونے والی بیماریوں سے بچے رہیں۔










