چوہدری ماجد ستار فخری کی رجانہ آمد — سیاسی، سماجی روابط میں نئی روح

تحریر ۔۔محمد زاہد مجید انور

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق ایم این اے چوہدری عبد الستار مرحوم کے فرزند، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ماجد ستار فخری نے حال ہی میں رجانہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد مرحوم سابق ناظم رجانہ چوہدری شبیر احمد ننھا کے ڈیرہ، واقع سمندری روڈ رجانہ پر ہوئی جہاں ان کا پرتپاک اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ڈیرہ پر ان کا خیرمقدم چوہدری شبیر احمد ننھا مرحوم کے چھوٹے بھائی چوہدری امیر علی نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ کیا۔ یہ ملاقات ایک خوشگوار، باہمی احترام اور سیاسی بصیرت سے بھرپور ماحول میں منعقد ہوئی جس میں چائے اور مقامی تواضع نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا۔اس موقع پر رجانہ اور گردونواح کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی جن میں نمایاں نام شامل ہیں:صرافہ ایسوسی ایشن رجانہ کے صدر محمد ضیاء محسن زرگرمعروف کاروباری شخصیت چوہدری اسد علی آف 285 گ ب ملک لیاقت علی، عدنان چوہدری، حاجی سعید احمد، طاہر اقبال، محمد سلیم، عرفان اکرم سابق جنرل کونسلر و پاکستان میڈیا گروپ کے نمائندے محمد گلزار ساقی اس ملاقات میں رجانہ کی موجودہ سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ چوہدری ماجد ستار فخری نے علاقہ کے مسائل، عوامی مشکلات اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کا اصل فرض عوامی خدمت ہے، اور وہ اس مقصد کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔خصوصی طور پر انہوں نے چوہدری نذیر احمد مرحوم اور چوہدری شبیر احمد ننھا مرحوم کی عوامی خدمات، بے لوث سیاست اور علاقہ کی ترقی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عظیم لوگ ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں جنہوں نے خدمت کو سیاست پر ترجیح دی۔چوہدری امیر علی نے بھی علاقے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مستقبل کے امکانات پر بریفنگ دی اور چوہدری ماجد ستار فخری کے مسلسل رابطے کو علاقہ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔علاقہ بھر میں چوہدری ماجد ستار فخری کی اس ملاقات کو نہایت مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔ عوامی حلقے اس بات پر پرامید ہیں کہ ایسے باہمی روابط، رہنماؤں کی براہِ راست عوامی رسائی اور تبادلۂ خیال سے علاقے میں ترقی، ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کو نئی جہت ملے گی۔