میاں اورنگزیب تھہیم کا ستھرا پنجاب آفس کا دورہ، میاں زاہد شبیر کی خدمات کو سراہا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری اور معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں اورنگزیب تھہیم نے گزشتہ روز ستھرا پنجاب آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے آفس انچارج اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ منیجمنٹ آفیسر میاں زاہد شبیر سے ملاقات کی اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔ میاں اورنگزیب تھہیم نے کہا کہ ستھرا پنجاب جیسے ادارے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور میاں زاہد شبیر جیسے فرض شناس افسران کی بدولت ہی ان اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ملاقات کے بعد میاں اورنگزیب تھہیم نے آفس سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا، جو اس موقع کی یادگار کے طور پر محفوظ کیا گیا۔