الاخوۃ فاؤنڈیشن احمدپور سیال کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

احمدپور سیال (تحصیل رپورٹر)الاخوۃ فاؤنڈیشن احمدپور سیال کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر غریب اور یتیم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، جس سے 40 مستحق گھرانے مستفید ہوئے۔ فاؤنڈیشن کی اس فلاحی کاوش کا مقصد ان گھرانوں میں عید کی خوشیاں بانٹنا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری اکبر علی میو، صدر میو اتحاد پاکستان، اور چوہدری عرفان خالد میو، صدر پریس کلب احمدپور سیال تھے۔ انہوں نے راشن کی تقسیم کے عمل کا خود جائزہ لیا اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ایثار کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔چوہدری اکبر علی میو نے کہا کہ معاشرے کے مستحق افراد کی مدد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بالخصوص عید جیسے مواقع پر ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔الاخوۃ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اس موقع پر عزم کیا کہ آئندہ بھی خدمتِ خلق کے اس مشن کو جاری رکھا جائے گا اور مزید ضرورت مندوں تک مدد پہنچائی جائے گی۔

رپورٹ سیف اللہ صدیقی