30 مئی یومِ تاسیس مخزن العلوم دارالعلوم دیوبند تاریخ و خدمات
حضرت اقدس الحاج شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعہ کے علوم میں حقیقی وارثین حقیقی اہلسنت والجماعت اکابر علمائے کرام اور ان کے سچے متبعین نے دیوبند شہر میں بتاریخ ۱۵/ محرم الحرام ۱۲۸۳ھ بمطابق 30 مئی 1866ء میں دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی جس کا فیض الحمد للہ پوری دنیا میں پہنچا اور پہنچ رہا ہے، حضراتِ اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین اتباعِ سنت نیز بدعات وخرافات سے اجتناب میں مضبوط قدم رکھتے ہیں فالحمد للہ علی ذلک․ دارالعلوم دیوبند سے انتساب کی وجہ سے دیوبندی نسبت سے دنیا میں یہ جماعت موسوم ہوگئی
نظام تعلیم: دارالعلوم قائم کرکے ہمارے اکابر نے ایسا نظام تعلیم پیش کیا جس سے باصلاحیت علماء، قوم وملت کے مخلص خادم اور فخرِ روزگار، افراد تیار ہوں، اس نظام کے حسب ذیل خدوخال ملحوظ رکھے گئے ہیں اورآئندہ ان پر سختی کے ساتھ کاربند رہنے کی تاکید کی گئی۔

دارالعلوم نے اسلام کے اس پیغام کو دنیا میں عام کیا ہے کہ تعلیم برائے تعلیم نہیں بلکہ تعلیم برائے عمل ہونی چاہئے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے علماء درکف جام شریعت، درکف سندان عشق کا مصداق