مرحوم والد محترم کنور محمد عمران خان کے انتقال پر تعزیتی کالم
تحریر: محمد زاہد مجید انور

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صحافتی دنیا آج ایک غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ رجانہ کے معروف سینئر صحافی، نمائندہ روزنامہ ایکسپریس نیوز اور رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری کنور محمد عمران خان کے والد محترم کے اچانک انتقال کی خبر نے صحافی برادری سمیت اہلِ علاقہ کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔مرحوم ایک بزرگ، باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے۔ ان کی زندگی شرافت، دیانت اور خدمت خلق کا نمونہ تھی۔ وہ نہ صرف اپنے خاندان کے لیے باعثِ افتخار تھے بلکہ پورے علاقے میں ان کی نیک نامی اور خوش اخلاقی کے باعث لوگ ان سے دلی محبت رکھتے تھے۔ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صحافیوں، ادبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت راقم الحروف (محمد زاہد مجید انور) نے کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ کنور محمد عمران خان کے والد مرحوم ایک عظیم باپ، شفیق بزرگ اور روحانی رہنما تھے جن کی تربیت نے کنور عمران جیسے فرض شناس صحافی کو جنم دیا۔ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔رجانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صحافتی برادری آج ایک دکھ میں متحد ہے۔ ہم کنور محمد عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔