محنت، دیانت اور عوامی خدمت کی علامت کا استعارہ: ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

تحریر: محمد زاہد مجید انور

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ کا جب بھی ذکر ہوگا، وہاں ایک نام ہمیشہ روشن ستارے کی مانند چمکتا دکھائی دے گا — ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد نعیم سندھو صاحب کا۔محمد نعیم سندھو ان افسروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے نہ صرف سرکاری فرائض کو بخوبی نبھایا، بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے۔ وہ ہر وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں، اور ان کی اولین ترجیح عوام کی بہتری، سروس ڈیلیوری کی بہتری اور انتظامی شفافیت ہے۔ضلع بھر کے تمام محکمے ان کے بہترین اقدامات سے مطمئن اور خوش ہیں۔ چاہے وہ صفائی ستھرائی کی مہم ہو، تجاوزات کے خلاف آپریشن، سرکاری زمینات کی واگزاری، یا محرم الحرام، عیدین اور دیگر ایام میں امن و امان کے مثالی انتظامات— ہر موقع پر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں انتظامیہ نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ جب کوئی افسر اپنی ذمہ داری کو صرف ایک سرکاری کام نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر ادا کرے، تو پھر اُس کے اقدامات عوام کے دلوں پر نقش ہو جاتے ہیں۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی موجودہ انتظامیہ کی پہچان بن چکے ہیں — ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد نعیم سندھو۔محمد نعیم سندھو صاحب ایک فرض شناس، نڈر، اور انتہائی محنتی آفیسر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں بڑے اور دیرپا اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں ضلع بھر میں گورننس کا نیا معیار قائم ہوا ہے، جس کی گواہی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دے رہے ہیں۔ان کا سب سے قابلِ تحسین کارنامہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبہ جات میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات ہیں۔ گورنمنٹ اسکولوں کی حالت زار کو بدلنے کے لیے انہوں نے متعدد دورے کیے، اسکولوں کی مرمت، فرنیچر کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم فعال کیا۔اسی طرح صحت کے شعبے میں محمد نعیم سندھو صاحب کی کاوشیں نہایت قابلِ ستائش ہیں۔ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ خاص طور پر دیہی علاقوں کے بنیادی مراکزِ صحت (BHU) اور دیہی مراکزِ صحت (RHC) میں سہولیات کی فراہمی ان کی بھرپور نگرانی میں مکمل کی گئی۔ مریضوں کو نہ صرف علاج کی سہولت مہیا ہوئی بلکہ ہسپتالوں میں صفائی اور سروس سٹینڈرڈز کو بھی بہتر بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو صاحب اکثر خود فیلڈ میں جا کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔ کھلی کچہریاں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ، اور محکموں کی کارکردگی پر مسلسل نگرانی — یہ سب ان کے طرزِ قیادت کے اہم پہلو ہیں۔ وہ نہ صرف حکم صادر کرتے ہیں بلکہ خود بھی عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہیں۔ضلع کونسل کے بطور ایڈمنسٹریٹر، انہوں نے مالی معاملات میں شفافیت کو فروغ دیا۔ ترقیاتی منصوبے، صفائی ستھرائی، اور انفراسٹرکچر کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی۔عوام کی جانب سے ان کے حق میں دعاؤں کا سلسلہ ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ہر طبقہ ہائے فکر — سرکاری ملازمین، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر، کسان — سب ان کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو صاحب نہ صرف ایک کامیاب منتظم ہیں، بلکہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا استعارہ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر پاکستان کے ہر ضلع کو ایسے فرض شناس افسر میسر آئیں، تو ترقی، خوشحالی اور انصاف کا سورج ہر شہر پر چمک اٹھے گا۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد نعیم سندھو کو صحت، استقامت، اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی لگن و خلوص سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں۔
آمین ثم آمین