سر زمین محمودکوٹ کا مایہ ناز سپوت ۔۔محمد حسن ۔۔شاباش بیٹا ۔
تحریر عمران مہدی
تحصیل احمدپور سیال میٹرک 2024 ۔۔2025 سیشن میں بوائز سے 1166 نمبرز کے ساتھ تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل
کر کے والدین۔۔ اہل علاقہ۔۔ رائل سائنس کالج۔۔ اساتذہ کرام کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔
چک نمبر 2/2L محمودکوٹ کا رہائشی محمد حسن ایک غریب گھرانے کا کل اثاثہ سرمایہ اور روشن ستارہ ہے ۔ جس نے مجموعی طور پر تحصیل میں دوسری اور بوائز سے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ محمد حسن کے گھریلو حالات بہت نازک ہیں۔ بابا محنت مزدوری کرتے ہیں حسن بھی بابا کا محنت مزدوری میں ہاتھ بٹاتا ہے۔ مگر سچی لگن انسان کو زمین کے پاتال سے آکاش کی بلندی تک لے جاتی ہے
رائل سائنس کالج گڑھ موڑ مادر علمی نے بچے کے ٹیلنٹ کو سراہا ۔ماہر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی محمد حسن کو ہر طرح سے تعاون کے ساتھ علم سے روشناس کرایا گیا ۔ کہ پھر محمد حسن کی کامیابی نے دھوم مچا دی۔
اہل علاقہ ۔۔اہل ثروت۔۔ تعلیم شناس لوگ ۔حکومتی ذرائع اس بچے کو ڈھیر سارے انعامات سے نوازے ۔ تاکہ بچہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھ سکے ۔ کل یہ قابل فخر بیٹا عظیم انسان بن قوم و ملت اور مٹی کے سارے قرض ادا کر دے گا ۔
عمران مہدی ۔۔سماجیات ۔۔۔۔۔۔ رائل سائنس کالج گڑھ موڑ










