مظفرگڑھ این اے 175 ضمنی انتخابات
سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اکرم خان چانڈیہ نے این اے 175 کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے
اکرم خان چانڈیہ نے قافلے کی صورت میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے پہنچے اس موقع پر انکے ساتھ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 268 اجمل خان چانڈیہ، سابق چیئرمین یونین کونسلز، میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے کونسلر صاحبان، رنر اپ کونسلر صاحبان اور شہریوں نے شرکت کی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان چانڈیہ کا کہنا تھا اگر پارٹی نے موقع دیا تو بھرپور الیکشن لڑیں گے۔ زمانہ طالب علمی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ منسلک رہا۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن پارٹی کی نمائندگی کی۔ بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ عوام کی بھرپور خدمت کی۔ مظفرگڑھ ہیڈ کوارٹر این اے کا حلقہ عرصہ دراز سے اپوزیشن میں رہا ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ مظفرگڑھ کے لوگ ترقی و خوشحالی کا سفر کریں۔ اجمل خان چانڈیہ نے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کی بعد جس طرح مظفرگڑھ کے لوگوں کی خدمت اسکی نظیر نہیں ملتی۔ اجمل خان چانڈیہ نے پارٹی کو گراؤنڈ لیول پر متحرک کیا ہے۔ ہمارا پبلک آفس پی پی 269 کے لوگوں کیلئے بھی ہر وقت کھلا ہے۔ میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی۔ انکی قیادت میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا اگر قیادت نے اعتماد کیا تو مایوس نہیں کریں گے۔ مظفرگڑھ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ میری تجویز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کم مدت میں بڑے پراجیکٹ کی منظوری دی۔ قلیل مدت میں یونیورسٹی آف مظفرگڑھ، سیف سٹی پراجیکٹ، ماڈل بازار، گرین بس سروس، جدید بس اسٹینڈ جیسے بڑے پراجیکٹ میں منظوری دی۔ مظفرگڑھ میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Maryam Nawaz Sharif PML(N) Rana Sikandar Hayat










