ڈسٹرکٹ بار انتخابات 27 2026ء: پاک لائرز فورم اور جسٹس لائرز فورم کا اتحاد، اتحاد گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان

تحریر ۔محمد زاہد مجید انور

*پاک لائرز فورم اور جسٹس لائرز فورم کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ اور معروف سینئر قانون دان میاں سلمان غنی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں دونوں فورمز کے عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سالانہ انتخابات 2026ء کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ بار کے آئندہ انتخابات میں اتحاد گروپ کے تمام امیدواران کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ اس موقع پر صدر کے عہدے کیلئے مضبوط اور متحرک امیدوار میاں محمد احسن ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے چوہدری محمد انور گل ایڈووکیٹ کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اتحاد گروپ کی قیادت بار کے دیرینہ مسائل کے حل، وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک مضبوط اور فعال ادارہ بنانے کیلئے سنجیدہ، مخلص اور متحرک کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا حل صرف اتحاد، مشاورت اور مضبوط قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے نمائندوں کو کامیاب کروایا جائے گا جو بار کی عزت، وقار اور وکلاء کے مفادات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔آخر میں پاک لائرز فورم اور جسٹس لائرز فورم کے دوستوں اور ممبران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام معزز وکلاء سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں اتحاد گروپ کے امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں اور ایک مضبوط، باوقار اور فعال بار کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔*