ڈی سی علی اکبر بھنڈر اور ممبر امن کمیٹی سعید سیال کا محرم الحرام جلوس روٹس ، سڑکوں کی تعمیر میں مثالی کردار
تحریر: حبیب منظر مہدی
03027691808
بلاشبہ کسی بھی قافلے کے سالار کا کردار ذمہ دارانہ ہو تو فاصلے سمٹ جاتے ہیں، مسافتیں ختم اور منزلیں آسان ہو جاتی ہیں
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی شخصیت ان اعلی خوبیوں سے مالا مال ہے جن کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ تقاضا کرتا ہے
محرم الحرام 2026 کی آمد آمد ہے اس بارے ضلعی و تحصیل سطح پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے انتظامی ، سیکورٹی اور امن کمیٹیوں کی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے
تحصیل احمدپورسیال سے ممبر امن کمیٹی محمد سعید خان سیال نے ان میٹنگز میں عزاداری کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر مؤثر انداز میں آواز اٹھائی
بالخصوص احمدپورسیال کے مرکزی جلوس عاشورا کے روٹ کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے تفصیلی میٹنگ کی
اس میٹنگ میں شب عاشور اور دس محرم کے مرکزی جلوسوں کے روٹس جن میں میو چوک تا پاین پور ، پاین پور براستہ سعید آباد امام بارگاہ مظلوم کربلا محلہ فریدکیانوالہ، عید گاہ شیعہ بستی غازی آباد روڈ ، امام بارگاہ گھاڑوںوالا تا تانگہ اڈا ، میوچوک تا جامعۃ الغدیر روڈ شامل ہے
جسپر ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن ہائی وے کو فوری اپنے دفتر بلا کر ہنگامی بنیادوں پر میو چوک تا پاین پور روڈ کی تعمیر کیلئے احکامات جاری کیے
اور میونسپل کمیٹی حدود میں جلوس روٹس کی تعمیر و بحالی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کو احکامات جاری کرتے ہوئے ایکسیئن ہائی وے کو لیٹر ارسال کرنے کی ہدایت کی
اس سارے عمل میں ممبر امن کمیٹی سعید سیال شامل حال رہے
جس کی روشنی میں میو چوک تا پاین پور ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے
اور امام بارگاہ گھاڑوںوالا تا تانگہ اڈا ٹف ٹائل ، مین ہول ، سٹریٹ لائٹس کی مرمت کیلئے 25 لاکھ تخمینہ لاگت میں ترقیاتی سکیم بھی انڈر پراسس ہے جسپر جلد کام شروع ہو جائیگا
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یکم جون 2026 کو ممبر امن کمیٹی سعید سیال نے شہریوں کو یہ خبر بریک کر دی تھی
محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی بحالی اور بہتر انتظامات کو حتمی شکل دینے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ممبر امن کمیٹی سعید سیال کی مثالی خدمات پر شہری سراپاء تشکر ہیں
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
احمدپورسیال 03027691808









