چوہدری ناصر حسین ساہی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئےمحمد زاہد مجید انور کی اقامت گاہ پر آمد، پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے دلی مبارکباد

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)چیف ڈائریکٹر دوست ٹائر ہاؤس جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ناصر حسین ساہی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور نے ان کی اقامت گاہ پر جا کر ملاقات کی، پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد زاہد مجید انور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جس خوش نصیب مسلمان کو اپنے گھر بیت اللہ شریف کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کے ساتھ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کا موقع عطا فرماتا ہے، وہ یقیناً انتہائی خوش قسمت ہوتا ہے۔ حرمین شریفین میں حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو اور عظیم روحانی سعادت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری ناصر حسین ساہی کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اس بابرکت سفر کی برکتیں ہمیشہ نصیب فرماتا رہے محمد زاہد مجید انور نے مزید کہا کہ عمرہ محض ایک مذہبی فریضہ یا عبادت ہی نہیں بلکہ انسان کے لیے روحانی پاکیزگی، عاجزی، صبر اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ بیت اللہ شریف اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری انسان کے دل و روح پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اور اسے اپنی زندگی کو مزید بہتر بنانے کا عزم عطا کرتی ہے۔چوہدری ناصر حسین ساہی نے اس موقع پر محمد زاہد مجید انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں حاضری کے دوران اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و علاقائی صورتحال اور دیگر سماجی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ آخر میں محمد زاہد مجید انور نے چوہدری ناصر حسین ساہی کی وطن واپسی پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے عمرہ کی قبولیت، صحت و سلامتی اور زندگی میں خیر و برکت کی دعا کی۔*