محنت، دیانت اور خوش اخلاقی کی روشن مثال — غفار حسین

تحریر ۔۔۔۔۔۔ذیشان ظفر گوندل سئینر جرنلسٹ تحصیل احمدپورسیال

کسی بھی سرکاری ادارے کی کارکردگی کا حقیقی حسن صرف خوبصورت عمارتوں، بڑے عہدوں یا سرکاری اختیارات میں نہیں بلکہ ان مخلص اور فرض شناس ملازمین میں پوشیدہ ہوتا ہے جو خاموشی سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں ایسے ہی قابلِ تحسین اور محنتی افراد میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ احمدپورسیال میں تعینات کالونی کلرک غفار حسین کا نام بھی نمایاں نظر آتا ہے

غفار حسین ایک محنتی، دیانتدار، فرض شناس اور اپنے کام سے مخلص سرکاری ملازم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں وہ اپنے فرائض کو محض ایک ملازمت نہیں بلکہ ذمہ داری اور عوامی خدمت سمجھ کر ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں دفتری امور میں ان کی دلچسپی، کام کو بروقت مکمل کرنے کی جستجو اور معاملات کو ذمہ داری سے دیکھنے کا انداز انہیں اپنے ساتھیوں اور سائلین میں ممتاز مقام دیتا ہے

سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں کے لیے سب سے اہم چیز ان کے ساتھ رویہ ہوتا ہے خوش اخلاقی، تحمل اور مناسب رہنمائی کسی بھی سرکاری اہلکار کے کردار کا مثبت پہلو قرار پاتی ہے۔ غفار حسین کی شخصیت کا ایک نمایاں وصف ان کا خوش مزاج اور ملنسار رویہ ہے وہ سائلین اور اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حلقۂ احباب اور ساتھیوں میں ایک ہر دل عزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں

ان کی شخصیت میں سادگی، شائستگی اور خلوص کا امتزاج دکھائی دیتا ہے جو وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت کو بنیادی اصول سمجھتے ہیں اور کام کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ایک ذمہ دار ملازم کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اسے احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کرے، اور غفار حسین کے حوالے سے یہی خوبی نمایاں دکھائی دیتی ہے

یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ہر شخص کی ذمہ داری صرف فائلوں کی تکمیل تک محدود نہیں ہوتی بلکہ شہریوں کو بہتر سہولت اور رہنمائی فراہم کرنا بھی سرکاری خدمت کا اہم حصہ ہے ایسے میں غفار حسین جیسے محنتی اور خوش اخلاق ملازمین نہ صرف اپنے محکمے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں سرکاری اداروں کے بارے میں مثبت تاثر بھی پیدا کرتے ہیں

کسی بھی ادارے کی کامیابی ان افراد کی محنت سے وابستہ ہوتی ہے جو نمود و نمائش کے بجائے اپنے کام کو ترجیح دیتے ہیں غفار حسین بھی انہی افراد میں شامل ہیں جو خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر یقین رکھتے ہیں ان کی محنت، ایمانداری، خوش اخلاقی اور فرض شناسی یقیناً قابلِ ستائش اوصاف ہیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے محنتی اور فرض شناس سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں بلاشبہ غفار حسین جیسے مخلص اور محنتی اہلکار کسی بھی سرکاری ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے

رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل نامہ نگار روزنامہ قائد اسلام آباد و بیوروچیف روزنامہ عوامی آواز لاہور و چیف رپورٹر روزنامہ لوکل ویوز ملتان 03016000943