شیخ امتیازرحمانی کی قیادت میں پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے وفد کا دورہ بہاولپور۔ریاست بہاولپور کے علیحدہ صوبے کے قیام کی حمایت کا اعلان۔سہیل چوھدری،مدثرخان،اکرم فخری کا وفد سے اظہارتشکر

گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی) شیخ امتیازرحمانی کی قیادت میں پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے وفد کا دورہ بہاولپور۔ریاست بہاولپور کے علیحدہ صوبے کے قیام کی حمایت کا اعلان۔سہیل چوھدری،مدثرخان،اکرم فخری کا وفد سے اظہارتشکر۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز بہاولپور احمدپور شرقیہ کا ایک روزہ دورہ ایگزیگٹو ممبر پریس کلب بہاولپور مدثر علی خان کی دعوت پر کیا۔ وفد کی قیادت بانی پریس کلب گڑھ مہاراجہ شیخ امتیازرحمانی نے کی۔وفد میں چئیرمین پریس کلب شیخ محمد حسین،وائس چئیرمین و مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصر صدیقی،نائب صدر محمد عمر فاروق اور خلیل الرحمن دانش شامل تھے۔ممبر بہاولپور پریس کلب مدثر علی خان،سینئر جرنلسٹ اورضمنی الیکش کے امیدوارقومی اسمبلی این اے 168 سہیل احمد چوھدری اور احمد پور شرقیہ پریس کلب کے صدر محمداکرم ظفری جنرل سیکرٹری محمداحمدسیال، سے گفتگو میں مختلف سیاسی اور صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عہدیداران پریس کلب گڑھ مہاراجہ نے ریاست بہاولپور سمیت ملک بھر میں صوبوں کے قیام کو خوش أئند قرار دیتے ہؤے کہا کہ صوبوں کےقیام سے عوامی مشکلات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد نےضمنی الیکشن کیلیے أزاد امیدوار این اے 168کیلیے سہیل چوھدری کی حمایت کا اعلا ن کرتے ہؤے انہیں نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز قراردیا۔ سہیل چودھری نے کہا کہ الیکشن میں نوجوانوں کا مرکزی کردار ہوگا۔نوجوانوں کی تعلیم ،ہنراور روزگار ان کے انتخابی منشورکے اہم نکات ہیں۔احمد پور شرقیہ پریس کلب کے صدر محمداکرم ظفری اور جنرل سیکرٹری محمداحمدسیال ،مدثرعلی خان نے وفد کے دورے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے نیک تمناؤن اور خواہشات کا بھی اظہارکیا۔ شیخ محمد حسین نے مدثر علی خان کی پر تکلف میزبانی پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور انہیں وفد سمیت دربار سلطان باہو اور گڑھ مہاراجہ أنے کی دعوت دی۔