جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب
جھنگ (سٹارنیوز)کمانڈر صہیب فاروق صدر، شاہد نور سینئر نائب صدر اور محسن خان لودھی نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز جھنگ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے بقیہ ایگزیکٹو ممبران نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جھنگ کی تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت و تجارت کی ترقی اور تاجروں کے حقوق کے لیے اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کریں گے۔
نئی قیادت نے کہا کہ چیمبر کو تاجروں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنانے، متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے اور جھنگ میں کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی۔
تاجر برادری کی ترقی — جھنگ کی معاشی ترقی
منجانب:
جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز













