مہر فرخ بھبھڑانہ سیال نے جھنگ چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر کا حلف اٹھا لیا، تاجر برادری کی فلاح کے عزم کا اعادہ
جھنگ (سٹارنیوز) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبر مہر فرخ بھبھڑانہ سیال نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب چیمبر آفس میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کے بعد ARY نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہر فرخ بھبھڑانہ سیال نے کہا کہ نومنتخب صدر کمانڈر صہیب فاروق کی قیادت میں جھنگ کی تاجر برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ “جھنگ چیمبر کی ترقی، تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کو ریلیف دیا جائے گا مہر فرخ بھبھڑانہ سیال نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جھنگ کی تاجر برادری اور چیمبر کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور تاجر دوست پالیسیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
کاروباری حلقوں نے مہر فرخ بھبھڑانہ سیال کو ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا❣️
💕💕💕
#jhang
#PakistanZindabad













