تحصیل پریس کلب احمدپورسیال نے ہمیشہ سماجی ایشوز پر کام کیا اور قلم کے ذریعے آواز حق کو بلند کیا ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر چوہدری منور علی میئو، سینیئر صحافیوں چوہدری محمد متین قیصر ندیم، ملک مجاہد عباس جواد، حبیب منظر، چوہدری محمد شبیر گجر، محمد ضیاءالحق خان بھٹہ نمائندہ روز نامہ پاکستان، ملک حفیظ الرحمن نمائندہ روزنامہ آفتاب، تنویر حسین نمائندہ پی ٹی وی نیوز نے گذشتہ روز تقریب حلف بردادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیئر صحافیوں چوہدری غلام مصطفی گجر نمائندہ دنیا نیوز ، چوہدری محمد جاوید اسلم نمائندہ خبریں/دی نیوز پیپر ، سید ضمیر الحسن بخاری نمائندہ سچ ٹی وی، سید فرحت محمود بخاری نمائندہ چینل فائیو ، سید عبیدالرحمن بخاری نمائندہ آغاز سفر، واصد علی واصف، تصور عباس نمائندہ سٹار ایشیا نیوز، چوہدری آصف مجید سبحانی، حاجی محمد عارف جعفری نمائندہ 92 نیوز، ملک کرم الہی نمائندہ سیون نیوز ، ملک ارشد علی وسیم نمائندہ پبلک نیوز ، ملک محمد عمران بھٹہ کیمرہ مین جنگ گروپچ، قمر عباد گوندل، مہر کاشف عباس نمائندہ روز نیوز سمیت میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق صدر چوہدری محمد شبیر گجر نمائندہ ایکسپریس نے نو منتخب صدر چوہدری منور علی میئو نمائندہ آج ٹی وی ، جنرل سیکریٹری حبیب منظر نمائندہ جنگ جیو نیوز ، سیکریٹری اطلاعات چوہدری غلام مصطفی گجر نمائندہ دنیا نیوز سے حلف لیا اس دوران تمام صحافیوں نے تحصیل پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تجدید عہد کیا –