شان علی المرتضی رضی اللہ عنہٰ بزبانِ محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
اکرام الحق چوہدری کے قلم سے سٹار نیوز پر
آخری قسط :
16:۔حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک پرندے کا گوشت تھا، آپ ﷺ نے دعا کی:
“یا اللہ ! اپنی مخلوق میں سے محبوب شخص میرے پاس بھیج دے تاکہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھا سکے” چناچہ سیدنا علیؓ آئے اور آپ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا۔ ترمذی
17:۔حضرت علی بن ابی طالبؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے ہاتھ پکڑے اور فرمایا:
“جو مجھ سے محبت کرے گا،اور ساتھ ہی ساتھ ان دونوں کے والدیں ( یعنی علی اور فاطمہ رضی اللہ عنہما )سے بھی محبت کرے گا وہ قیامت کے دن میرے میری جگہ میں ہوگا۔”ترمذی
18:۔حضرت عبداللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں علیؓ کا نکاح فاطمہؓ کردوں” المعجم الکبیر
19:۔حضرت ابن عباسؓ ایک طویل حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
“اے! علیؓ تو دنیا اور آخرت میں میرا دوست ہے۔” مسند احمد
20:۔حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی ذریت اس کی صلب سے جاری فرمائی اور میری ذریت علیؓ کی صلب سے چلے گی۔” مجمع الزوائد
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: 21:۔
“میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔”
المعجم الکبیر
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: 22:۔
“علیؓ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔”
23:۔سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
“علی ؓ کا ذکر عبادت ہے۔” کنزالعمال
24:۔سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے علی کی طرف دیکھ کر فرمایا:
“اے! علیؓ تو دنیا میں بھی سردار ہے اور آخرت میں بھی سردار ہے” مستدرک حاکم
25:۔حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ ایک موقع پر حضور اکرم ﷺ نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مارا اور فرمایا:
“اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت عطا کر اور اس کی بات کو استقامت عطا فرما۔“ مستدرک حاکم
26:۔رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
“اے علیؓ ! تجھے ایک بدترین خلائق شخص قتل کرے گا۔” عشرہ مبشرہ
27:۔سیدنا علیؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺنے فرمایا:
“اے علیؓ ! ایک قوم تیرے ساتھ محبت میں افراط کی وجہ سے جہنم کی آگ میں داخل ہوگی،اور ایک قوم تیرے ساتھ بغض کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوگی۔” ابن ابی عاصم
28:۔سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ میری بیماری پر نبی اکرم ﷺنے دعا فرمائی:
“الے اللہ! اسے علیؓ عافیت و شفا عطا فرما۔“ سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ میں اس کے بعد بیمار نہیں ہوا۔ “ترمذی
29:۔ایک دفعہ بعض لوگوں نے سیدنا علیؓ کی شکایت کی تو رسول اللہ نے خطبہ ارشادفرمایا:
“لوگو! علی ؓکی شکایت نہ کرو،اللہ کی قسم وہ اللہ کے راستے میں بہت زیادہ خوف رکھتے ہیں” مسند احمد
30:۔عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“ابوبکر جنت میں ہے ،اورعمر جنت میں ہے ،اورعثمان جنت میں ہے اورعلی جنت میں ہے اورزبیرجنت میں ہے اورعبدالرحمن بن عوف جنت میں ہے اورسعد بن ابی وقاص جنت میں ہے اورطلحہ جنت رضی اللہ عنہم میں ہے اور سعید بن زیدجنت میں ہے اورابوعبیدہ بن الجراح جنت میں ہے۔”ابن ماجہ ۔
والسلام دعاوں کا طلبگار اکرام الحق چوہدری












