۔2020,21 کے صوبائی بجٹ میں یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیر کیلیے خطیر رقم مختص کی جائے. بہادر خان جھگڑکی سٹارنیوزسے گفتگو۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے جھنگ کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کرنے کا قدام جھنگ کے عوام کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ہو گا.البتہ اسے یونیورسٹی آف جھنگ کا ملحقہ کالج براے خواتین بنانا قابل اعتراض نہ ہے.
امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ بہادرخان جھگڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ سال مختص ہونے والی 10 کروڑ کی رقم کا ٹینڈر ہونے کے باوجود خرچ نہ ہونا یونیورسٹی کی انتظامیہ اور سنڈیکیٹ کی اہلیت پر پہلے ہی ایک سوالیہ نشان ہے. یونیورسٹی گوجرہ روڈ پر بنے یا چنیوٹ روڈ پر عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں یہ پراپرٹی مافیا اور سیاسی اشرافیہ کے مفاد کا کھیل ہے. جھنگ کے عوام ائیندہ سال یونیورسٹی کا تعمیراتی کام ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اور طالبات کی جداگانہ تعلیم کا جھنگ میں واحد ادارے لاہور کالج فار ویمن کی جداگانہ حیثیت میں تبدیلی جھنگ کے اسلام پسند عوام کیلیے ہرگز قابل قبول نہ ہو گی. یونیورسٹی انتظامیہ کو اس سلسلے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو فی الفور دور کرنا چاہیے ورنہ سیاسی اشرافیہ عوام کے غیض وغضب سے نہ بچ سکے گی.