خونخوارکتے معصوم بچے کی جان نگل گئے۔دو مزید زخمی کرڈالے۔۔مظفر گڑھ کے غمناک واقعہ نے لوگوں کو رلاڈالا۔تفصیلات سٹار نیوز پر
مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)مظفرگڑھ میں خونخوار آوراہ کتوں کا بستی کے بچوں پر حملہ کتوں کے کاٹنے کے باعث ایک بچہ جا بحق دو شدید زخمی متاثرہ بچوں کے ورثہ کا جابحق بچے کی نعش کو جی ٹی روڈ سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے اجتجاج واقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس ڈی سی مظفرگڑھ میں واقع کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی مظفرگڑھ کے علاقے شریف چھجڑا کی بستی ملوکے والا میں کنٹرول شیڈ مالک کے خونخوار کتوں نے تین بچوں کو بری طرح نوچ ڈالا۔ کتوں کے نوچنے سے ایک بچہ 11 سالہ محمد اکبر موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے بچوں کو ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت کے باعث قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس افسوسناک واقع پر متاثرہ بچوں کے ورثہ نے جابحق بچے کی نعش کو سڑک پر رکھ کر پولٹری مالک کے خلاف کاروائی کیلے اجتجاج کیا اور تھانہ قریشی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ھے پولیس نے اپنے موقوف میں بتایا کہ اس بارے میں تعقیقات کی جاری ھے کہ کتے پولٹری فارم کے مالک کے ہیں یا نہیں دوسری جانب اہل نے کہا کہ کتے پولٹری فارم کے مالک کے ہیں اور وہ مری ھوئی مرغیاں بھی روڈ پر پھینک دیتے ہیں جس سے اس علاقے میں کتوں کی بڑی تعداد موجود رھتی ھے اور اس سلسلہ میں کئی مرتبہ ان پولٹری فارم والوں کو منع بھی کیا گیا تھا کہ یہاں مرغیوں کی باقیات نہ پھانکیں کیونکہ اکثر اس آبادی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ھے
رپورٹ عثمان خان خٹک












