پنجاب حکومت کا قابل تحسین علم دوست اقدام۔سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر 1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن: وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ۔
اجلاس میں وزیرتعلیم مراد راس،سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم اوردیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

•محکمہ تعلیم نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
•طالبات کے 606اورطلبہ کے 621سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے۔
•ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی3315اساتذہ اپ گریڈڈ سکولوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔
•ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی 3933 کلاس رومزمیں سکینڈری کلاس روم بنائے جائیں گے۔
•سکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ سٹاف ٹرانسفر کرنے کی بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔
•سکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
•دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے سے 16ارب روپے بچائے گئے ہیں۔
•دوسرے مرحلے میں سکینڈری سکولوں کو ہائر سکینڈری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

⁦▪️⁩سکول کھولنے کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کو ماسک دیئے جائیں گے۔
▪️⁩ سکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔
پیف کے سکولوں کو مئی تک 50فیصد ادائیگی مکمل کرچکے ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس