عزت مآب
جناب وزیراعلیٰ صاحب پنجاب
2۔ جناب وزیرتعلیم صاحب پنجاب
3۔ جناب چیف سیکرٹری صاحب پنجاب
4۔ جناب سیکرٹری صاحب SED پنجاب
5۔ جناب سیکرٹری صاحب S & GAD پنجاب
6۔ جناب سیکرٹری صاحب فنانس پنجاب
عنوان : انگلش ٹیچرز پنجاب کے نوٹیفاٸیڈ سروس رولزپر عمل درآمد۔
یہ کہ انگلش ٹیچرزپنجاب 1995 میں بنیادی سکیل 14 میں بنیادی تعلیم بی۔اے/ بی۔ایس۔سی ; بی۔ایڈ/ سی۔ٹی کےساتھ بھرتی ہوۓ
انگلش ٹیچرز کے سروس رولز سروس کے 9ویں سال 2004 میں بناۓ گٸے۔ سروس رولز بنانے والے ادارے S&GADریگولیشن ونگ کی 11رکنی کمیٹی نے15 جون 2004 کو انگلش ٹیچرز کو سکیل14سے سکیل 16 میں اپ گریڈ کر کے تاریخ تقرری سے مستقل کیا۔ سکول ایجوکيشن میں تعلیم کے مطابق 4 کیڈر تھے جو یہ ہیں
1۔ سبجیکٹ سپیشلسٹSS سکیل 17/18/19 اور 20
ایم۔اے/ ایم ایس۔سی رولز6
2۔ سیکنڈری سکول ٹیچر SST
سکیل 16 بی۔اے/ بی۔ایس۔سی; بی۔ایڈ رولز7
3۔ ایلیمنٹری سکول ٹیچر EST
5کیٹگریز D.M., O.T. , P.E.T., S.Vاور ٹیکنیکل
میٹرک; ڈپلومہ
عربی ٹیچر ایف۔اے میں عربی بطور اختیاری مضمون اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ATTCکا کورس
آخری کیٹیگری ESTجنرل
ایف۔ اے ; سی۔ٹی سکیل 9 میں بھرتی ہوتی تھی رولز8۔
4۔ پراٸمری سکول ٹیچر PST
سکیل 7 تعلیم۔ میٹرک ; پی۔ٹی۔ سی۔ رولز8
1995 میں بیس ہزار سے زیادہ گرایجویٹ انگلش ٹیچرز کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے B.A./B.Sc سیکنڈڈویژن ; B.Ed./ C.Tسیکڈڈویژن تعلیم کے حامل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گٸیں لیکن اس تعلیم کے حامل امیدواروں سے زنانہ اور مردانہ تقریباً 12 ہزار آسامیاں پر ہوٸیں۔ ان آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر بھرتی ہوٸی۔ جس کی کچھ تفصیل ذیل میں ہے۔
2002 میں پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ آگیا کہ انگلش ٹیچرز 1974 کے سروس رولز کے تحت تاریخ تقرری سے مستقل سول سرونٹ ہیں
ڈیپارٹمنٹ اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں چلا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے ٹربیونل کے فیصلے کو بحال رکھا۔
2001 میں مظفرگڑھ کی ایک انگلش ٹیچر نے عدالت عالیہ بنچ ملتان میں رٹ نمبر7716/2001 فاٸل کی کہ انگلش ٹیچرز کو مستقل کرکے سروس رولز بناۓ جاٸیں معزز عدالت عالیہ نے مارچ 2004 میں سیکرٹری سکولز کو 30 مٸی 2004 تک سروس رولز نوٹیفاٸی کرنے کی ہدایت کی۔
بہرحال 15جون 2004 کو S & GAD ریگولیشن ونگ کی 11 رکنی کمیٹی کی میٹنگ ہوٸی۔ کمیٹی اور ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات کے مطابق انگلش ٹیچرز کو سکیل16 میں اپ گریڈ کرکے تاریخ تقرری سے ریگولر کیا گیا سفارشات یہ ہیں
REGULARIZATION OF GRADUATE ENGLISH TEACHER IN BS-14 WITH FURTHER MOBILITY IN BS-16
ان سفارشات کے مطابق انگلش ٹیچر کی تاریخ تقرری سے 27 جولاٸی 2004 تک سروس سکیل 14 اور 28 جولاٸی 2004 سے onward انگلش ٹیچر سکیل 16 شمار ہوگی۔
2004 میں سروس رولز بنے۔ approve اور نوٹیفاٸیڈ ہوۓ لیکن ان پرعملدرآمد نہ کیا بلکہ 2007 کے اساتذہ پیکیج میں
by recruitment scale-14 and by notified service rule scale-16
کے کیڈر کو اٹھا کر EST بنا دیا جوکہ سکیل 9 کا جونٸیر اور لوٸر کیڈر ہے۔
آج بھی اس انصاف کی داعی حکومت میں بھی انگلش ٹیچرزسے رواظلم و استحصال کا ازالہ نہیں ہوااورآج بھی اپنے نوٹیفاٸیڈ سروس رولز سےمحروم ہیں۔
خدارااس ظلم وناانصافی اور استحصال کا نوٹس لیں اور انصاف کا حقیقی معنوں میں بول بالا فرماٸیں۔ یہ کہ نوٹیفاٸیڈسروس رولز سول سرونٹ کا بنیادی حق ہے۔
یہ کہ انگلش ٹیچرز کے نوٹیفاٸیڈ سروس رول 7-اے اور SST کے سروس رول 7 برابر ہیں۔
2008 میں انگلش ٹیچرزکی 4575 منظورشدہ خالی آسامیوں پرSSTکمپیوٹر ساٸنس سکیل16 کی بھرتی ہوٸی جب کہ ورکنگ پوسٹس جن کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز SST کے برابر ہیں اور سروس رولز کے مطابق SST کیڈر کاحصہ ہیں کو ایک بارپھر نظرانداز کردیا۔
یہ کہ انگلش ٹیچرز پنجاب سروس ٹربیونل کےاپیل 1545 تا1549بتاریخ04.10.2010 کے فیصلے کے مطابق اپنی تاریخ تقرری 1995سے SSTکیڈر میں آتے ہیں۔
استدعا۔
درخواست ھذاکے ذریعے التماس ہے کہ انگلش ٹیچرز پنجاب کے نوٹیفاٸیڈ سروس رولز7-اے
“WITH FURTHER MOBILITY IN BS-16”
پر عملدرآمد کرتے ہوۓ 2004سے انگلش ٹیچرسکیل16 کی عطاٸیگی یقینی بناٸی جاۓ۔
پچیس سال سے اپنے حقوق کی منتظر انگلش ٹیچرز۔براکریسی کے مظالم کا برابر شکار۔۔اب پھر سے درخواستیں۔۔تفصیلات سٹار نیوز پر
581













