نفاذ اردو کے لئے ‘
بارش کا پہلا قطرہ بنیں!
ہم پاکستان کے ایک وٹس ایپ گروپ میں شامل ہیں۔ جس میں اکثریت پاک فوج کے سبکدوش افسران کی ہے ہے۔ گروپ ایڈمن چونکہ نفاذ اردو مشن سے
بہت مخلص ہیں ۔اسلئے انہوں نے ہمیں بطور خاص اس گروپ میں نفاذ اردو کا پیغام دینے کے لئے شامل کیا۔میں جب اس گروپ میں شامل ہوئی تو اس کے تمام اراکین پاکستان’ کے تمام مسائل پر انگریزی میں بات کرتے۔ اس میں صرف میں اور ایک اور ہماری ایک نفاذاردو کی انتہائی مخلص دوست ‘ ماہر قانون اردو میں بات کرتی تھی۔ ہمارے اردو میں۔ لکھا گیا پیغام فورا تمام اراکین کو سمجھ اجاتا۔ پھر اس پر ردعمل کا اظہار ہوتا۔ اللہ کا شکر ہے۔ کہ اب اس گروپ کے کچھ اور اراکین اردو میں بات کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
اسی طرح ہمارے رنجیت سنگھ کے متعلق پیغام پر پاک فوج کے انتہائی اعلی سبکدوش افسر ہم سے انباکس میں مخاطب ہوئے۔ اور ہمیں انگریزی میں کہا کہ “اگر میں اگر میں انگریزی میں لکھوں تو آپ برا تو نہیں منائیں گی؟”
میں نے ان سے کہا کہ بے شک آپ انگریزی میں لکھیں ۔لیکن میں آپ کو جواب اُردو ہی میں دونگی۔ یہ ابلاغ کا بنیادی اصول ہے کہ مخاطب سے مخاطب کی زبان ہی میں بات کی جائے۔ جب کہ متکلم کی بھی وہی زبان ہو تو پھر مصنوعی اور غیر فطری انداز میں بات کیوں کی جائے؟ ”
پھر ہم ان سے سوال کیا آپ پاک فوج کے انتہائی قابل سپاہی ہیں۔ آپ نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا ہے ۔یہ بتائیے کہ کیا کیا دو فرانسیسی’ دو ایرانی ‘دو جاپانی ‘ دو امریکہ’ دو برطانوی آپس میں غیر ملکی زبان میں مخاطب ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نہیں !
اگر با وقار قوم میں اپنی قومی زبان کے وقار کے بارے میں اتنی حساسیت ہے تو ہم پھر ہم پاکستانی اپنی زبان کے معاملے میں اتنی بے حسی اور قومی احساس کمتری کا شکار کیوں ہیں؟
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس کے پیچھے ہمارا غلامانہ ذہنیت ہے اور کچھ بھی نہیں ہے!
معزز اہل وطن!
مجھے بہت خوشی ہے کہ اس گفتگو کے بعد ان ضعیف العمر پاک فوج کے اعلی افسر نے اپنا تمام پیغام اردو رسم الخط میں لکھا۔۔
میں نے ان کے اس پیغام پر ان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
زرا نم ہو یہ مٹی تو بہت زرخیز ہے ساقی!
میرے پیارے پاکستانیو! ہر سطح پر اپنی نفاذاردو کی آواز بلند کرتے رہیں۔ آپ کی آواز ضرور پہنچیں گی’ پہنچ رہی ہے۔
ہم انگریزی کے تسلط کے انتہائی مصنوعی اور غیر فطری ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ جس سے ہر پاکستانی تہہ دل سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ا
آپ اس مصنوعی ماحول کو ختم کرنے کے لئے بارش کا پہلا قطرہ بنیں! کامیابی آپ کے قدم چومیں گی!
نفاذ اردو کا راستہ پاکستانیوں کے لئے آسانی کا راستہ ہے۔ ہم پاکستانیوں کے لئے انگریزی کے ناجائز جبر کے بوئے ہوئے کانٹے چن کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ کےاس فرمان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں” راستے سے تکلیف دہ چیزوں کو دورکرو”
ان شاءاللہ لارڈ میکالے کا یہ بوسیدہ نظام اپنی زندگی کی آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔ ہر باوقار’ خود دار ‘ قومی جذبے سے سر شار پاکستانی اس نظام بد کو قبر میں اتارنے کے لئے اپنے اپنے حصے کی ایک ” مٹی کی مٹھی” اس
قبر پر ڈال دے ۔ ان شاءاللہ! پاکستان میں نفاذاردو کی ایک نئ زندگی وجود میں آنے کو تیار ہے۔
فآ طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک
نفاذ اردو کیلیےاولین قطرہ۔۔فاطمہ قمر کی اہل خرد لاجواب تحریر۔۔۔سٹار نیوز پر
448













