میاں چنوں ۔پیٹی بازار میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم
میاں چنوں( بشری وکیل سے) تفصیلات کے مطابق زخمیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دو روز پہلے سلیم عرف چھیما کباڑیہ نے آپنے ساتھیوں سمیت ہماری دکان پر آکر جھگڑا کیا جس پر تھانہ سٹی میاں چنوں کی طرف سے ان پر ایف آئی آر درج کی گئی لیکن آج پھر وہ ہی لوگ جن پر ایف آئی آر درج تھی انہوں نے دکان پر دوبارہ حملہ کیا ٹوکوں اور چھریوں سے ہمارے بھائیوں پر حملہ کرکے ان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی حملہ کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری طور پر تفتیش کریں اور ہمیں انصاف دلوائیں
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں













