یہ نوجوان برت کمار جو کہ بہت ہی غریب ہے اور سندھ کے پسماندہ علاقے سے ہے۔

اس نے انجنیئرنگ یونیورسٹی میں ٹاپ کیا جس کے بعد سوزوکی کمپنی نے نوکری دی ۔

کمپنی نے اس کی ذہانت دیکھ کے جاپان بلایا ہے اور اس کو والدین ائیرپورٹ چھوڑنے آئے ہیں۔

ہمارے ملک میں ایسے بہترین دماغ رکھنے والوں کو عزت کم دی جاتی ہے اور سماج میں سی ایس ایس کرنے والوں کی تعریفیں ہوتی ہیں اور الٹا ان کے نیچے پروفیشنل لوگ کام کرتے ہیں

خلافت عثمانیہ میں ایک عیسائی انجنیئر نوجوان نے عثمانیہ ریاست کے لیے توپ خانہ بنایا تھا اور اس زمانے میں یورپ کا سب سے بڑا توپ بھی مسلمانوں کے پاس تھا جس کی وجہ سے ایک ہزار سال سے فتح نا ہونے والا رومی قلعہ بھی فتح ہوا تھا ۔ خلافت عثمانیہ کئی صدیوں تک سپر پاور رہا

آج امریکہ سپر پاور اس لیے ہے کہ و دنیا کے ذھین پروفیشنل لوگ اپنے پاس بلاتا ہے

ارے بھائی اس ملک کو پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے اور ان کی قدر کرو۔