جشن آزادی اورسٹارنیوز کی پہلی سالگرہ کی پروقارتقریب سے خطاب میں سی ای او امتیازشیخ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے نوجوان نسل بزرگوں کی قربانیوں کویادرکھیں۔سٹارنیوزعوامی امنگوں کا ترجمان بن چکا ہے۔۔صدرجھنگ ڈویژن بناو کمیٹی رائے انصرصدیقی نے کہا کہ جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ہم کشمیریوں کو نہیں بھولتے وہ ہمارےدلوں میں دھڑکتے ہیں۔سٹارنیوزٹیم مظلوم طبقہ کی آوازبن گیا ہے۔معروف اینکر انصربلوچ نے کہا کہ اج تجدیدعہدکادن ہے اور آج کے دن کو ڈاکٹرزکے نام۔سےموسوم کرکےان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔سوشل میڈیا ایک مسلمہ حقیقت بن چکا ہے اور سٹارنیوزاس کا عملی پرتوہے۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر عمرفاروق۔کوآڈینیٹر عرفان حیدر۔نویدمدنی۔مدثرصدیقی۔ڈاکٹرعمران۔عامرعبداللہ۔شیخ راشد۔شیخ عدنان۔رکھاخان۔ممبران یوتھ کمیٹی راناخالد۔فہیم لنگاہ وریگرافرادبھی شریک تھے۔بعدازاں جشن آزادی اور سٹارنیوز کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اوراستحکام پاکستان کیلیے دعاکی گئی۔













