محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،،چیئر مین تکبیر ٹی وی پیر سلطان فیاض الحسن قادری

اسلام آباد( سٹار نیوز آن لائن ) چیئر مین تکبیر ٹی وی پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے، کربلا حق و باطل کی جنگ ہے، امام عالی مقام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دنیا کو درس دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے،ظالم قوتوں سے بلا خوف خطر ٹکرانے کا نام ہی شیوہ حسینی ہے،اسلام پر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے مگر اسلام کو کسی چیز پر بھی قربان نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کربلا کو سمجھ لیں اور اپنی زندگی میں اسے بروئے کار لائیں تو لشکرِ امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوسکتے ہیں اور ہر زمانے کے ظالم و ستمگر کے مدِ مقابل آسکتے ہیں۔