اٹھارہ سال رحمت الہی کا درس

تحریر عبدالستار سپرا

کتابوں میں لکھا ہے کہ شیخ حضرت عبد القادر جیلانی ؒ نے اللہ کی رحمت کے بارے میں درس دیتے دیتے اٹھارہ سال (18) گزار دیے۔ اٹھارہ سال اللہ رب العزت کی رحمت کا مضمون بیان کرتے رہے، ایک دن اللہ کے عذاب کا مضمون بیان کر دیا ۔ کئی لوگ مجمع میں بیہوش ہو گئے، اور چند لوگ تو بیہوشی کے عالم میں فوت ہی ہو گئے، جنازے اٹھے۔ جب ان کو دفن کر کے واپس آرہے تھے تو اللہ رب العزت نے الهام فرمایا … عبد القادر جیلانی! تو میرے بندوں کو میرا خوف دلاتا ہے ۔ عرض کیا … یا اللہ! میں نے اٹھارہ سال تیری رحمت ہی کا درس دیا ۔ تو الہام ہوا کہ کیا اٹھارہ سال میں میری رحمت ختم ہو گئی تھی؟
تو رحمت کا تو معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ اللہ اکبر ہم اللہ تعالی کی رحمت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
(خطبات فقیر جلد: 36، صفحہ:141
از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظله)دعاگوہ عبدالستار سپرا