احمدپورسیال جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے صوباٸی حلقہ پی پی 130احمدپورسیال کے لٸے کاغذات نامزدگی حاصل کرلٸے ،
احمدپورسیال( سٹارنیوز)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے صوباٸی حلقہ پی پی 130احمدپورسیال کے لٸے کاغذات نامزدگی حاصل کرلٸے۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری پارٹی ہے۔انہوں نے گفتگو می⁹ں کہا کہ عوام لاڈلوں اور کرپٹ حکمرانوں کو مستردکرچکی ہے۔اس لٸے ملک کی خاطر ایمان دان اور تعلیم یافتہ قیادت جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہےجو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔اس لیے میری عوام سے اپیل ہے کہ کسی کے رعب و دبدبہ سے آزادانہ طور پر ایماندار ،صالح اور جرأت مند قیادت کے انتخاب کے لٸے جماعت اسلامی کا انتخاب کرے۔پھر وہ دن دور نہیں جب حقیقی فلاحی ریاست قاٸم ہو۔
رپورٹ محمد عمران بھٹہ سٹارنیوز احمدپورسیال












