عام انتخابات۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور صاحبزادہ محمد طاہر سلطان گروپ کا سیاسی کردار

تحریر حبیب منظر مہدی

شاہ جیونہ ہاؤس پر سابق وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی آمد، سابق وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات کے ہمراہ امیر عباس خان سیال، فیصل حیات جبوانہ، نواب بابر علی خان سیال، صاحبزادہ غالب سلطان، صاحبزادہ ساجد سلطان کی ملاقات اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ماضی کی طرح حالیہ عام انتخابات 2024 میں بھی سابق ایم این اے مرحوم صاحبزادہ محمد طاہر سلطان کا ووٹ بینک بھرپور سیاسی رول ادا کرے گا

اس ملاقات میں مخدوم سید اسد حیات، خالد محمود سرگانہ، سید حیدر بخاری، سید علی اکبر شاہ، چوہدری خالد غنی، سید محمد عباس شاہ، پیر نادر سلطان اور مہر نوید سدھانہ بھی موجود تھے

اگر حلقے کی انتخابی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ 1997 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونے والے صاحبزادہ محمد طاہر سلطان نے جس پینل کو بھی سپورٹ کیا اسی نے جیت اپنے نام کی

جھنگ کے ضلع ناظم کا الیکشن ہو یا عام انتخابات 2002 سے 2013 اور پھر 2018 کی بات کی جائے تو جس طرف سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد طاہر سلطان ، صاحبزادہ غالب سلطان، صاحبزادہ ساجد سلطان برادران نظر آئے انتخابی فتح اسی پینل کا مقدر بنی

20 دسمبر 2023 کو صاحبزادہ محمد طاہر سلطان گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے روحانی جانشین صاحبزادہ سلطان دوست محمد نے عرس پاک کے موقع پر دوران ملاقات اظہار کیا کہ عام انتخابات 2018 کی کمپین کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد طاہر سلطان نے مخصوص اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ
آپکا الیکشن 25 جولائی کو ختم ہو رہا ہے اور میرا الیکشن 25 جولائی 2018 سے شروع ہو جائیگا

مگر کسی کو کیا خبر تھی کہ اس عظیم شخصیت کا انتخابی جلسہ سے ہی نہیں بلکہ اپنے ووٹروں سپورٹروں عقیدتمندوں مریدین اپنے حلقے کی عوام سے بھی یہ آخری خطاب تھا
آہ ۔۔۔۔۔ صاحبزادہ محمد طاہر سلطان نے جو بھی وعدہ کیا
سچ کر دکھایا
قصہ مختصر! مخدوم سید فیصل صالح حیات کے ہمراہ صاحبزادہ غالب سلطان اور صاحبزادہ ساجد سلطان کی سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پی ایم ایل این میاں محمد شہباز شریف سے شاہ جیونہ ہاؤس میں حالیہ ملاقات یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ضلع جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقوں اور بالخصوص صوبائی حلقہ پی پی 130 میں بھی پولنگ ڈے پر فاتح امیدواروں کی جیت میں مرکزی کردار صاحبزادہ محمد طاہر سلطان گروپ کے ووٹ بینک کا ہی ہو گا –

# تحریر: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808