آر او آفس ، امیدواروں کے اعتراضات اور خوبصورت جواب
خصوصی رپورٹ حبیب منظر مہدی
ریٹرننگ آفیسر کا آرڈر ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جائیں گے تمام چوکوں , چوراہوں پر لگائے گئے امیدواروں کے پوسٹر ، بینرز پینافلیکسز فوری اتروائے جائیں
عام انتخابات 2013 کی الیکشن مہم کے دوران ہفتہ قبل حلقہ بھر میں ہزاروں لاکھوں مالیت کے لگائے گئے پوسٹرز فلیکسز تمام امیدواروں کے سیاسی ورکرز سیڑھیاں اٹھائے اپنے ہاتھوں سے اتارنے میں مصروف تھے چونکہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات تھے جن پر ریٹرننگ آفیسر نے عمل کروایا
جھنگ کے حلقہ این اے 91 میں قومی اسمبلی کی نشست پر صاحبزادہ اور سیال گروپ کے مابین انتخابی میدان سج چکا تھا مرحوم خان نجف عباس خان سیال اور صاحبزادہ محمد محبوب سلطان ایک دوسرے کے مد مقابل مضبوط ترین پینلز کے مضبوط ترین امیدوار تھے
سکروٹنی کے وقت مختلف امیدواروں نے ایک دوسرے پر بے ضابتگیوں، بینک ڈیفالٹنگ، آئینی شق 62,63 کی خلاف ورزی جیسے الزامات عائد کیے
مگر جب خان نجف عباس خان سیال مرحوم اور صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آیا تو دونوں امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کو بہت ہی خوبصورت جواب دیا کہ ہمیں ایک دوسرے پر کوئی اعتراض نہیں ، ہم انتخابی میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے
بیان کیا جاتا ہے کہ گرمی کے ماحول میں آر او آفس میں خان نجف عباس خان سیال مرحوم نے دوران سکروٹنی 2/3 گھنٹے گزارے ، مگر آر او آفس کی ہر جانچ پر پورے اترے
اس عمل سے نجف عباس خان سیال کو گزارنے کا مقصد یہ جج کرنا تھا کہ اگر اپنے عوام کے حقوق کیلئے شدید گرمی میں 2/3 گھنٹے نجف عباس خان سیال کو گزارنے پڑیں تو کیا یہ صبر، تحمل، برداشت، بردباری اور موقع کی مناسبت سے قوت فیصلہ جیسی با اخلاق خوبیوں کے مالک بھی ہیں ؟
جو کہ ایک سیاستدان کا خصوصی وصف ہوتی ہیں
تو وقت نے ثابت کیا کہ نجف عباس خان سیال لیڈرشپ کی تمام خوبیوں سے مالا مال تھے
حالیہ انتخابات 2024 کی سکروٹنی کا مرحلہ جاری ہے جس طرح مقامی صحافی حجاز علی بٹ نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ووٹر سپورٹر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور صحت مند انتخابی ماحول پیدا کریں جسپر کمنٹ کرتے ہوئے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مہر اظہر حسین سدھانہ نے امیدواروں کو بھی یہی مشورہ دیا ہے
حلقہ پی پی 130 میں امیر عباس خان سیال ، رانا شہباز احمد خان سمیت تمام امیدواروں کو چاہیئے کہ 2013 کی انتخابی سکروٹنی کے دوران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور نجف عباس خان سیال مرحوم کے ایک دوسرے کیلئے خوبصورت جواب کو مشعل راہ بنا کر توانائیاں اپنی اپنی الیکشن
کمپین پر صرف کریں اور اپنے حامیوں کو ہدایت کریں کہ وہ بھی رواداری کی سیاست کو فروغ دیں
# تحریر: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808










