غریب تیری اپنی قسمت۔۔۔۔.

تحریر۔۔عبدالستار سپرا

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ درخواست کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

عوام دشمن حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی متبادل پلان نہیں ہے ماسوائے بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ اور ناجائز ٹیکسوں کے علاوہ غریب آدمی کو کیا دیا ہے ؟ مہنگائی بے روزگاری قرض کے علاوہ کیا ملا ہے غریب تو دو وقت کی روٹی کا بھی محتاج ہے نیپرا بجلی پیدا کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کو تو مفت یونٹس ملتے ہیں ان سب کا بوجھ غریب عوام کے پلڑے میں ڈال دیا جاتا ہے غریب آدمی جائے تو جائے کہاں