دنیائے ادب کے شاہین۔۔۔سیدقمرعباس ہمدانی۔۔۔۔

تحریر۔۔۔ارم ناز۔۔

دنیائے ادب کے شاہین جناب قمر عباس ہمدانی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔۔اپ “علامہ اقبال” کے تصور شاہین کی طرح منفرد شخصیت کے حامل مردِ مومن ہیں۔۔اپ کی اٗڑان اور پرواز شاہین کی طرح اور خود اعتمادی توکل جہدِ مسلسل خود داری مردِ مومن کی طرح ہے۔۔اپ نے اپنی سوچ وفکر اور بلند مقاصد کو بروئے کار لاتے ہوئے ادب کا ایک بہترین تصور پیش کیااور اہم کردار ادا کیا۔
1996ء میں ایک ادبی سوسائٹی دریچہء ادب کے نام سے تشکیل دی۔۔جو محترم ہمدانی صاحب کی اڑان اور پرواز کی عمدہ مثال ہے۔۔اور دریچہء ادب کی کامیابی نے ہمدانی صاحب کو دریچہء ادپ کا شاہین بنا دیا۔۔۔اپ کی مثبت سوچ اور بلند مقاصد نے چراغ سے چراغ روشن کئےاور ملکی اور غیر ملکی سطح پر ادب کو فروغ دیتے ہوئے شعراء کے ادبی یونٹس بنائے اور ادبی تقریبات کا انعقاد کیا۔تاکہ نوجوانوں کی ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اپنی ادبی تخلیقات کو منظرِ عام پر لانے کے لئے بہترین مواقع مل سکیں۔اپ کا اپنا خوبصورت اسلوب ہے۔۔ جناب قمر عباس ہمدانی عمدہ نثر نگار اور شاعر ہیں۔۔لفظی تصویریں بہت عمدگی سے کھینچتے ہیں۔۔اندازِ بیاں کے فن میں کمال رکھتے ہیں۔۔اپ کی عمدہ سوچ کے مطابق۔ “ایک ادیب کو غیر جانبدار مثبت اور اعلٰی ظرف ہونا ضروری ہے۔۔کیونکہ ادیب کا ہر حرف دل ودماغ پر اثرانداز ہوتا ہے۔۔ادیب کا قلم اور تحریر معاشرے کی تشکیل اور فلاح وبہبود کے لئے ہو۔۔۔نہ کہ بگاڑ کے لئے “”اپ شعبے کے لحاظ سے ایک حساس وفاقی ادارے سے ہیں۔۔انہوں نے ادب کے فروغ کے لئے انتھک محنت کی اور اپنا قیمتی وقت دے کر ادبی خدمت کا حق صحیح معنوں میں ادا کیا۔۔
ہمدانی صاحب کی بے شمار خدمات کے اعتراف میں حرا فاؤنڈیشن نیو یارک کی جانب سے انہیں اعلٰی اعزاز ایوارڈ اور سند سے نوازا گیا۔۔اپ کی ادبی کاوشوں کے پیشِ نظر انہیں تمغہ صدارت برائے حسنِ کارکردگی کے لئے حکومتِ پاکستان کو خطوط بھی لکھے گے ہیں ۔
معروف شخصیت مجید امجد کلچرل اپ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔۔ہمدانی صاحب کو عالمی ادبی تقریبات میں صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔اپ نے دریچہء ادب میگزین کا اہتمام کر کے مدیرٍ اعلٰی کا اعزاز حاصل کیا۔۔

پہلا ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی بلڈ برادرز ایسوسی ایشن جھنگ

ادبی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی البلال ویلفیئر سوسائٹی جھنگ 1998

معروف بین الاقوامی شخصیت بلال زبیری الوارڈ 1999

شمس ایوارڈ غازی ہیومن رائٹس ویلفیئر سوسائیٹی 2018

لائف ایچیومینٹ ایوارڈ ادب سرائے انٹرنیشنل 2019

حرا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے ایوارڈ میڈل اور اعزازی سند 2019

ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایف جی ماڈل کالج فار وومن اسلام آباد 2020

حال ہی میں جناب قمر عباس ہمدانی صاحب کو دریچہء ادب سلور جوبلی کے موقع پر انٹڑنیشنل شہرت یافتہ ادبی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔۔جن کے نام قابلِ ذکر ہیں۔۔

زرقا پبلیکیشنز انٹرنیشنل لاہور

خزینہ شعرو ادب انٹرنیشنل )(یو کے)

کاروانِ حوا ادبی فورم (کے پی کے)

نگار اردو ادب (کراچی)

قلم قافلہ انٹرنیشنل (کھاریاں)

بزم لطیف رجسٹرڈ( لیہ)

میں جناب سید قمر عباس ہمدانی صاحب کی گراں قدر ادبی خدمات کے اعتراف میں دریچہء ادب کے تمام ممبران کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں..