الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پولیس سکیورٹی کی خدمات سرانجام دے گی۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ۔فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا گی۔
سلطان باہو(سٹارنیوز) الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پولیس سکیورٹی کی خدمات سرانجام دے گی۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ۔فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا گی۔ تفصیلات کےمطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں پولیس اہلکاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کی منظم سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے گی تمام سپروائزری افسران امیدواروں کو کوڈ آف کنڈٹ کا پابند کریں جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تیار رہے ہر ایس ایچ او حساس پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے مکمل آگاہ و خبردار رہے،انفارمیشن کے تبادلے کو تیز تر بنانے کیلئے تمام اداروں کیساتھ باہمی روابط کو مضبوط رکھا جائے ہر چھوٹی سے لیکر بڑی انفارمیشن تک کنٹرول روم کو فی الفور نوٹ کروائی جائے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہرصورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے سپروائزری افسران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھیں،اس موقع پر ڈی ایس پی غضنفر خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدر پاتوآنہ سیال، محترم ممتاز حسین بھی موجود تھے
رپورٹ امتیاز شیخ












