پاکستان تحریک انصاف شورکوٹ کو ایک اور جھٹکا سابق ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ کے قریبی ساتھی پاکستان تحریک انصاف شورکوٹ سٹی کے سینیئر نائب صدر شیخ فیصل نے حلقہ پی پی 129میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد غنی چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا

شورکوٹ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف شورکوٹ کو ایک اور جھٹکا سابق ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ کے قریبی ساتھی پاکستان تحریک انصاف شورکوٹ سٹی کے سینیئر نائب صدر شیخ فیصل نے حلقہ پی پی 129میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد غنی چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیاالیکشن کے قریب آتے ہی شورکوٹ کے مختلف حلقوں میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں تحریک انصاف شورکوٹ سٹی کے سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ کے قریبی ساتھی شیخ فیصل نے اپنے احباب کے ہمراہ حلقہ پی پی 129میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد غنی چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر شیخ فیصل کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی اے میاں آصف کاٹھیہ نے مجھ سمیت حلقہ کی عوام کو مایوس کیا حلقہ پی پی 129 میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر رہے انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد غنی چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور انہیں اپنے پولنگ اسٹیشن سے یقینی فتح کا یقین دلاتا ہو مجھ سمیت میرے تمام احباب حلقہ پی پی 129سے خالد غنی چوہدری کی ہرممکن سپورٹ اور ووٹ کے لیے دن رات تگ دو کریں گے