محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کی من مانیاں عروج پر پہلے تو اپنی مرضی کے ہزاروں روپے کے بل تھما دئیے جاتے ہیں بجلی صارفین شکایت کرنے محکمہ واپڈا کے دفاتر کے چکر لگانے شروع کر دیتے ہیں۔ افسران ٹال مٹول سے کام لے کر صارفین کو ذلیل وخوار کرتے ہیں۔ بات نہ سننا ، صارفین سے تلخ کلامی روز کا معمول بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (عبدالستار سپرا سے ) محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کی من مانیاں عروج پر پہلے تو اپنی مرضی کے ہزاروں روپے کے بل تھما دئیے جاتے ہیں بجلی صارفین شکایت کرنے محکمہ واپڈا کے دفاتر کے چکر لگانے شروع کر دیتے ہیں۔ افسران ٹال مٹول سے کام لے کر صارفین کو ذلیل وخوار کرتے ہیں۔ بات نہ سننا ، صارفین سے تلخ کلامی روز کا معمول بن گیا ہوا ہے۔ اکثر اوقات شاہی افسران اپنے دفاتر سے غائب ہوتے ہیں۔ کہیں توسیع بل ، تو کہیں بقایاجات تو کبھی میٹر ریڈنگ میں تین ، چار دن کی تاخیر کر کے عوام کو لاکھوں کروڑوں کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ نئے کنکشن کے حصول کے لئے آئے روز سٹی پریس کلب شکرگڑھ کو صارفین کی بیشتر شکایت موصول ہوتی ہیں۔ غریب اور سادہ لوح لوگ واپڈا کے اس رویے سے تنگ آ چکے ہیں۔ موسم سرما میں بھی علانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کا قبلہ درست کرنے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔












