تقوی کے حصول کیلیے اولیاءاللہ کی صحبت اختیار کریں۔صالح معاشرہ کی تشکیل میں نیک لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔سید محمدزکریاشاہ کا سالانہ خانقاہ حسینیہ اجتماع سے خطاب

سٹارنیوز تقوی کے حصول کیلیے اولیاءاللہ کی صحبت اختیار کریں۔صالح معاشرہ کی تشکیل میں نیک لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔سید محمدزکریاشاہ کا سالانہ خانقاہ حسینیہ اجتماع سے خطاب۔انہوں نے کہا کہ انسان حکم ربانی وسیرت محمدی کی مطابق اپنی خواہشات کی قربانی دے کے ہی جنت کا مسحق ہوسکے گا۔اس موقع پر خلیفہ مجاز مولانا محمدجمیل نے کہا۔اللہ تعالی اور رسول پاک کے احکامات پرعمل کر کے ہی انسان اشرف المخلوقات کادرجہ حاصل کرسکتا ہے۔۔جانور شرعی احکام کے مکلف نہیں۔فرشتے خواہشات سے مبرا ہیں جبکہ انسان پر احکام اور خواہشات پر مسلط ہیں۔روحانی اجتماع سے خلیفہ مجاز فیاض جاوید،نے بھی خطاب کیا،عالمی شہرت یافتہ،ایوارڈڈ نوعمر قاری محمد ابوبکر آف مانسہرہ نے تلاوت قرآن مجید سے شرکااجتماع کے قلوب کو منور کیا۔معروف ثناخوان مبشر علی صائم،بلال چشتی،عبدالمنان قادری نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

رپورٹ امتیاز شیخ