احمدپورسیال ہی جرائم کی آماجگاہ کیوں ؟

تحریر: حبیب منظر مہدی

آج مورخہ 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات ایک کال موصول ہوئی کے المدینہ کالونی کی گزرگاہ سے علی الصبح 06: بجکر 03 منٹ پر میونسپل کمیٹی احمدپورسیال کے ڈسپوزل واٹر پوائنٹ کے ظفر نامی آپریٹر سے دوران ڈیوٹی 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ پسٹل کنپٹی پر رکھ کر موٹر سائیکل سی ڈی ماڈل اپلائیڈ فار 2024-25 چھین لی
اور فرار ہو گئے

ایک رات قبل ملتان روڈ پر نزد کشمیر کالونی رات گئے 4/5 مسلح نقاب پوشوں کی جانب سے گاڑیاں روک کر لوٹنے کی اطلاعات ہیں ، ایک اور واردات میں اڈا فتح پور کے نزدیک 4 نقاب پوش ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائر کر کے زخمی کر دیا ،

گزشتہ دو ہفتوں سے وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں
ایسے لگتا ہے کہ اڈا پیر عبد الرحمن سے ادا فتح پور کا علاقہ تھانہ احمدپورسال نہیں بلکہ کراچی بنا ہوا
بلا خوف و خطر چور ڈاکو آتے ہیں اور شہریوں کو لوٹ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں

آئے روز شہریوں کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلوں ، ٹیوب ویل موٹروں ، سولر پینل کنورٹرز ، موبائلز ، اور نقدی سمیت قیمتی مال اشیاء سے محروم کیا جا رہا ہے

ان واقعات پر شہری اضطراب کا شکار ہیں اور پوچھتے ہیں کہ انتظامیہ کدھر ہے ؟

سیکورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں ؟

کیا چند چوروں ڈاکوؤں ، رسہ گیروں ، ٹائوٹوں کا گروہ سرکاری ایجنسیوں کے نیٹ ورک کی رینج سے باہر ہے ؟

کیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار تھانہ احمدپورسیال میں جرائم کی ہولی کھیلنے والے چوروں ڈاکوؤں رسہ گیروں ، ٹائوٹوں اور جرائم پیشہ عناصرِ کے سہولت کاروں کو ڈیٹیکٹ کرنے سے قاصر ہیں ؟

نہیں نہیں ایسا ہرگز نہیں
ان شہریوں کیلئے یہی جواب ہے کہ سرکاری ادارے ، سیکورٹی ایجنسیز پوری مستعدی سے کام کر رہی ہیں
کیونکہ انہی کی رپورٹوں پر ٹائوٹوں رسہ گیروں کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں
موجود حالات میں
ضرورت اس امر کی ہے کہ تھانہ احمدپورسیال میں ایک فرض شناس دیانت دار کرائم فائٹر ایس ایچ او کی ضرورت ہے جو تھانے کے معاملات میرٹ پر خود دیکھے ٹائوثوں کے سپرد نہ کرے

احمدپورسیال میں ماضی قریب کے سابق ایس ایچ اوز کے ادوار اربوں کے سولر فراڈ ، قبضہ مافیا ، ٹائوٹ مافیا ، رشوت ، کرپشن کے الزامات سے بھرے پڑے ہیں
اور ان الزامات کی پاداش میں انہیں ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹایا گیا

جرائم پیشہ گروہ مختلف روپ بدل کر احمدپورسال میں وارداتیں کر رہے ہیں جنکو نکیل ڈالنے کیلئے ایک تجربہ گار، مضبوط اعصاب کے مالک ، مزہبی سیاسی سماجی سرکاری دبائو سے بالاتر فل پاورڈ ایس ایچ او کی ضرورت ہے

کیونکہ ماضی قریب میں سٹنگ ایس ایچ او کا تعارف کروا کر شہید کانسٹیبل کی کینسر کی مریضہ بچی کے علاج کیلئے بزریعہ جاز کیش احمدپورسیال سے ہزاروں روپے اکٹھے کیے گئیے
تو اس فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ،
آخر کیوں ؟

ماضی قریب میں سٹنگ اسسٹنٹ کمشنر کا تعارف کروا کر مبینہ تھانہ احمدپورسیال کے ٹیلیفون نمبر پر کال کی گئی اور 50000 ہزار روپے بذریعہ جاز کیش مانگا گیا

جوکہ تھانے کے سیکیورٹی اہلکار نے بازار میں ایک دکاندار سے سینڈ کروا دیا اور جب واپسی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا
قصہ مختصر قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے فراڈیے کے نمبر پر بھیجا گیا پچاس ہزار دکاندار کو سیکورٹی اہلکار نے اپنی جیب سے واپس کیا
مگر ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ،
آخر کیوں ؟

ماضی قریب میں تھانے کے پہلو میں 6/8 ماہ تسلی سے بیٹھ کر مبینہ فراڈیئے گجر اور اسکے سہولت کاروں نے احمدپورسیال و گرد و نواح کے شہریوں سے سولر پینلز کی مد میں اربوں روپے لوٹے اور فرار ہو گئے
مگر 6/8 ماہ میں اس فراڈ کے سدباب اور فراڈیے گروہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ،
آخر کیوں ؟

ان سوالوں کے جواب سیکورٹی اداروں ، ایجنسی اہلکاروں کے پاس موجود ہونے چاہیئے

افسران بالا
اگر انکی میرٹ پر مبنی رپورٹوں کا جائزہ لیں
اور
تھانہ احمدپورسیال میں ماہر ایماندار آفیسر تعینات کریں تو یہ شہر جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو کر امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے

والسلام حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808