سسکیوں کا نومبر۔۔ ۔۔۔۔ نوید مدنی، عبدالستار کی برسی کے موقع پر عرفان حیدر کا کالم۔۔سٹارنیوزپر۔۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں موت کو ’’اَجَل‘‘ سے تعبیر فرمایا ہے، ’’اجل‘‘ کے معنی ہیں: ’’کسی چیز کا مقررہ وقت‘ جو کسی قیمت پر نہ ٹلے‘‘۔
موت ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس سے انکار کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے۔ ہر ایک جانتا ہے کہ ایک دن اس کی دنیوی زندگی کا تسلسل یقیناً ختم ہو کر رہے گا اور جب اس کی موت کا وقت آئے گا تو دنیا کی کوئی طاقت اور اعلیٰ سے اعلیٰ سائنسی اسباب وسائل اس کو موت سے نہ بچا سکیں گے۔قرآن مجید کی سیکڑوں آیتوں میں موت، حشر اور جنت و دوزخ کی تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے اور لوگوں کو اس اٹل حقیقت کیلئے تیار رہنے کا حکم فرمایا گیا ہے، چند آیات ملاحظہ ہوں۔
’’ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، اور تمہارے اجر پورے کے پورے تو قیامت کے دن ہی دیئے جائیں گے، پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعتاً کامیاب ہو گیا، اور دنیا کی زندگی دھوکے کے مال کے سوا کچھ بھی نہیں‘‘(آل عمران: 185)۔
ایک اور جگہ ارشاد ربانی ہے ’’اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا (عمل) کمائے گا اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کِس سرزمین پر مرے گا بے شک اللہ خوب جاننے والا ہے‘‘(سورہ لقمان: 34)۔
’’تم چاہے کہیں بھی ہو موت تمہیں آ ہی پکڑے گی، اگرچہ تم مضبوط قلعہ ہی میں ہو‘‘(النسائ:78)
’’پھر جب ان کا مقرر وقت آ پہنچتا ہے تو وہ نہ ایک گھڑی پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ایسی ایک گھڑی۔
تین سال قبل آئی جو کہ گڑھ موڑ کے رہائشی ڈاکٹر حسین احمد مدنی کے بڑے نہایت ہی قابل عمدہ اخلاق کے پیکر فرزند یاروں کے یار شیخ امتیازرحمانی کے قلم کا ترجمان چوہدری رضوان قدیر چیمہ کی جان ڈاکٹر محمد یوسف کا مان ملک غلام جیلانی کا ہمراز فہد مدنی وقاص مدنی سعد مدنی احمد مدنی صائم مدنی کا فخر ساتھ شہید ہونے والے حسین نوید۔ فیملی فارمیسی کے اونر زین العابدین عبدالمنان محمد اویس کو یتیم کرنے والے عالم جوانی میں بچھڑنے والے نوید احمد مدنی کو ہم سے جدا ہوئے تین سال گزر گئے
نوید احمد مدنی بے شمار صفات کے حامل شخصیت تھے جن کی موت کا غم ابھی بھولے نہیں تھے کہ ایک سال قبل 18 نومبر کو گڑھ مہاراجہ کی بے باک شخصیت چیرمین پریس کلب ریٹائرڈ پاکستان آئی ایس آئی سابقہ کونسلر بلدیہ گڑھ مہاراجہ معروف قانون دان چوہدری مختار احمد ایڈووکیٹ چوہدری اسحاق ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی چوہدری عبدالستار جٹ بھی دینا سے رخصت ہو گئے۔ بلکے ہمارے دو بہترین دوست دو محسن جدا ہو گئے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے مرحوم بھائیوں کی مغفرت فرمائے آمین
والسلام
ملک عرفان حیدر










