ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر طارقی گینگ اور دھند فوگ
تحریر علی امجد چوہدری
ماضی میں فوگ اور دھند ہمیشہ سے تھانہ احمد پور سیال کی jurisdiction کے لیئے انتہائی خطرناک رہے ہیں گزشتہ تین سے چار سال کا جائزہ لیا جائے تو اس بات پر مہر ثبت ہو جاتی ہے کہ فوگ یا دھند کا season ہمیشہ تھانہ احمد پور سیال پر بھاری رہا ہے جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ رہا بالخصوص چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ معمول رہا اس دوران کئی ایس ایچ اوز نے بہترین پرفارمینس بھی دی مگر complete elimination نہ ہو سکی
یہ خدشات رواں ماہ فوگ کے دوران بھی برقرار تھے اور اندازہ تھا کہ جزوی یا کلی طور پر جرائم کی شرح بڑھے گی ڈکیتیوں میں کئی لٹ جائیں گے کہیں زبردستی تو کہیں چوری کے زریعے لوگ قیمتی اشیاء سے محروم ہو جائیں گے مگر ناقابل یقین طور پر یہ تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے یہ فوگ ڈکیتی چوری اور دیگر heinous crime کے بغیر ختم ہوگئی
حیران تھا کہ ایسا کیونکر تھا مگر آج کی تصاویر دیکھ کر جواب مل گیا کہ اگر پولیس حقیقی معنوں میں جاگے تو عوام بے فکری سے سوتی ہے اور اس فوگ میں ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر کی قیادت میں اے ایس آئی نوید رمضان شناور علی عباس رضا ناصر خان سمیت تمام آفیسرز اور اہلکار جاگے ہیں تبھی رو طارقی گینگ اور دیگر خطرناک گینگ قانون کی گرفت میں آئے ہیں اور عوام بھی چین سے سوئی ہے
ویل ڈن ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر ویل ڈن پولیس تھانہ احمد پور سیال
علی امجد چوہدری









