تھانہ گڑھ مہاراجہ کے کرپٹ تھانیدار اے ایس آئی مظہر اقبال کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج۔ پانی مسل اور زیورات چور تھانیدار کی فوری معطلی کا مطالبہ

حمد پور سیال جھنگ (نمائندہ خصوصی )
تھانہ گڑھ مہاراجہ کے کرپٹ تھانیدار اے ایس آئی مظہر اقبال کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج۔ پانی مسل اور زیورات چور تھانیدار کی فوری معطلی کا مطالبہ۔تفصیلات کےمطابق شاہد عباس نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ گڑھ مہاراجہ کا اے ایس آئی مظہر اقبال نے 24لاکھ ، 40ہزار کا پٹرول ادھار لیکر چیک دیا جو مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ ملتان کینٹ میں مقدمہ نمبر 2279/24 زیر دفعہ 489۔Fدرج کرلیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ سلطان باہو پر آنےوالی ایک زائر خاتون کے زیورات بھی زبردستی قبضے میں لے لیے اور پانی چوری کی مسل میں ہیر پھیر کر کے اسی 80 ہزار روپے کی مبینہ طور پر رشوت لی تھی۔شاہد عباس، اخرم۔احسن، خالد، عدیل، فہیم مختیار ودیگر عوامی لوگوں نے نااہل اے ایس آئی مظہر اقبال کو ، آئی جھی پنجاب، ڈی پی او جھنگ سے رشوت خور تھانیدار مظہر اقبال کے خلاف قانونی کارروائی اور معطلی کا مطالبہ کیا ہے