جھنگ۔پولیس نے روات کے شہری کی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کر لی

جھنگ (سٹارنیوز) پولیس نے روات کے شہری کی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کر لی . ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے گھڑی متاثرہ شہری کے حوالے کی ۔ متاثرہ شہری کی طرف سے پولیس کی محنت و مہارت کی تعریف و تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے روات کے شہری کی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کر لی . روات سے چوری ہونے والی گھڑی کو جھنگ میں فروخت کیا گیا۔ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ چوری شدہ گھڑی کا سراغ لگا کر گھڑی برآمد کرلی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے گھڑی متاثرہ شہری کے حوالے کی ۔ گھڑی برآمد ہونے ہر متاثرہ شہری نے پولیس کی کارکردگی ، محنت و مہارت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ظہور احمد مگسی کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں

رپورٹ علی رحمان انصاری