برتھ ڈیتھ کا مفت اندراج
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے انقلابی اقدامات
تحریر: حبیب منظر
اچھے حکمران کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے
معیشت کو ایسی اڑان دے
کہ شہریوں کیلئے
باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہوں
ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیم دوست ماحول کو فروغ دیا جائے
صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات کیلئے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ ہسپتالوں کی ادویات عملہ اپنے پرائیویٹ کلینکس پر تقسیم کرنے کی کرپشن سے باز آ جائے
غیر معیاری ادویات منگوا کر بلوں میں ایک نمبر دوائی کے پیسے درج نہ کیے جائیں
کیونکہ اس کے دو بڑے نقصانات ہیں
پہلے نمبر پر غیر معیاری
میڈیسن مریض کی جان بچانے کی بچائے اسکے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے
دوسرے نمبر پر بے دردی سے سرکاری خزانے پر کرپٹ مافیا کی جانب سے ہاتھ صاف کرنا ہے
اور
طبی عملہ کی ایل پی کی مد میں کرپشن کا سدباب ہو سکے
شہریوں کے ٹیکس سے آمدن
شہریوں
پر ہی خرچ ہو
لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ڈاکٹر صاحبان مریضوں کے علاج معالجے پر توجہ دیں
نا کہ
مریضوں کو بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کرنا اپنا فریضہ سمجھیں
سیاسی نظریات ہر بندے کے ایک جیسے نہیں ہوتے
مگر
تکلیف یا ریلیف کی بات آئے تو سب ایک ہی مفہوم پر یکجا نظر آتے ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے صوبائی حکومت سنبھالتے ہی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ، شہریوں کی خوشحالی کیلئے کئی منصوبے کاروباری سکیمیں متعارف کروائی ہیں جو کامیابی سے جاری ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں شہری ان سے مستفید ہو رہے ہیں
اور
ان پروجیکٹس سے ظاہر ہوتا ہے
کہ اپنے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے
برتھ ڈیتھ کا مفت اندراج و کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کا اجراء وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا انقلابی قدم ہے
سات سال تک شہری بغیر کسی فیس کے اندراج کروا کر مفت سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں
اور تاخیر سے اندراج کیلئے کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا ویژن ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اپنے کوائف درج کروا کر اپنے شہری حقوقِ محفوظ بنائیں
حکومت پنجاب کے اپنے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے جیسے انقلابی اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ثمرات سے عوام کس حد تک مستفید ہوتے ہیں
اس کا انحصار یونین کونسلوں و میونسپل کمیٹیوں میں تعینات عملہ پر ہے کہ وہ برتھ ڈیتھ کے اندراج میں شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں یا دفتر شاہی کے چکر میں دھکے عوام کا مقدر بنتے ہیں ؟؟؟
# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808












